سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے وزیر مملکت کا چارج سنبھالا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 03 JUN 2019 5:36PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍03جون2019؍جنرل وی کے سنگھ (ریٹائرڈ) نے آج نئی دہلی میں سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر مملکت کے عہدے کا چارج سنبھالا۔ وہ سابقہ حکومت میں امور خارجہ کے مرکزی وزیر مملکت تھے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جنرل سنگھ نے کہا کہ وہ وزارت کے ذریعے کئے گئے اچھے کاموں کو آگے بڑھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سڑک ڈھانچے کے جامع فروغ کو اعلیٰ ترجیح دی جائے گی۔

جنرل وی کے سنگھ مئی 2014ء سے لوک سبھا کے رکن ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G1YE.jpg

 

 

U: 2288


(ریلیز آئی ڈی: 1573275) وزیٹر کاؤنٹر : 91