نیتی آیوگ

راؤ اندرجیت سنگھ  نے منصوبہ بندی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) کی ذمہ داریاںسنبھالیں


انہوں نے کہا کہ 2022 تک نئے بھارت کے لئے کئے جانے والے کاموں پر توجہ مرکوز کی جائے گی

سب کی شمولیت والی ترقی اورفروغ  ہماری ترجیحات ہیں

प्रविष्टि तिथि: 03 JUN 2019 11:58AM by PIB Delhi

نئیدہلییکم جون۔جناب راؤ اندرجیت سنگھ  نے  نیتی آیوگ میں آج  بتاریخ   2019 -06-03  کو  منصوبہ بندی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۔ انہوں  نے کا کہ 2022 تک  نئے بھارت کے لئے کئے جانے والے کاموں  پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سب کی شمولیت والی ترقی اور ہمہ جہت فروغ  ،  ترجیحی میدان ہوں گے۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0014RN7.jpg

انہوں نے  کئے گئے کاموں میں  پیش رفت کے جائزے کے لئے نیتی آیوگ کےسینئیر افسران کے ساتھ ایک مختصر میٹنگ  بھی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H3BB.jpg

                                           وزیر موصوف کامختصر خاکہ حیات

     جناب راؤ اندرجیت سنگھ ہریانہ کے علاقے  ریواڑی میں 11فروری  1950 کو  پیدا ہوئے تھے۔انہیں   2019  کی 17ویں لوک سبھا   میں  گروگرام کی نمائندگی کے لئےچنا گیا ہے ۔ انہوں  نےدلی یونیورسٹی کے شعبہ قانون سے  ایل ایل  بی  کی  ڈگری اور دلی  یونیورسٹی کے ہندوکالج سے بی اے آنرز کی ڈگری حاصل کی ۔

     انہوں نے  منصوبہ  بندی  کے  مرکزی وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) شہری ترقی کےوزیر مملکت   ،  ہاؤسنگ اور شہری غریبی دور کرنے  کے وزیر مملکت  کی حیثیت سے  5  جولائی  2016  سے  3  ستمبر  2017  تک  خدمات انجام دیں ۔ وہ  9  نومبر  2014   سے  5 جولائی  2016  تک  دفاع کے وزیر مملکت رہے ۔ انہوں  نے  منصوبہ  بندی  کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) کی حیثیت سے اور 27  مئی  2014  سے  9  نومبر  2014 تک  دفاع کے وزیر مملکت   کے  طور پر خدمات انجام دیں  ۔

     لوک سبھا  کے ممبر پارلیمنٹ کے طور پر یہ ا ن کی پانچویں مدت ہے ۔اس سے پہلے انہوں نے  2014  میں سولہویں  لوک سبھا  میں اور2009  میں  15 ویں لوک سبھا  میں گروگرام  لوک سبھا حلقے کی  نمائندگی  کی اور 2004  میں  14ویں لوک سبھا  اور 1998  میں  12ویں  لوک سبھا میں  موہندر گڑھ  لوک سبھا  حلقے  کی  نمائندگی کی ۔ انہیں 1977 سے  1982  تک  ،1982سے  1987 تک ،1991سے  1996 تک  اور 2000سے  2004 تک  ہریانہ کے جتوسنا  ودھان سبھا حلقے کے لئے چار مرتبہ رکن اسمبلی  بھی چنا گیا۔ وہ  1991سے  1996 تک  ہریانہ سرکار میں کابینہ وزیر رہے  اور ماحولیات وجنگلات  اور میڈیکل  وٹیکنیکل تعلیم  کے قلمدان سنبھالے ۔ انہوں نے  1986سے 1987 تک ہریانہ میں  خوراک اور سول سپلائز کے وزیر مملکت  (آزادانہ چارج ) کےفرائض  انجام دئے ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

U-2281


(रिलीज़ आईडी: 1573236) आगंतुक पटल : 152
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil