وزارت اطلاعات ونشریات

اطلاعات ونشریات کی وزارت اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے صدر جان بیلی کے ساتھ خصوصی بات چیت کے اجلاس کا انعقاد کرے گی




اجلاس 28 مئی کو سیری فورٹ میں ہوگا

Posted On: 26 MAY 2019 1:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،26مئی/            اطلاعات ونشریات کی وزارت تعاون کے امکانات کا پتہ لگانے کی ایک بڑی پہل کے طور پر اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے صدر جناب جان بیلی کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت کے اجلاس کاانعقاد کرے گی۔ یہ اجلاس 28 مئی کو سیری فورٹ، نئی دہلی میں منعقد کیا جائے گا۔

اس بات چیت سے نہ صرف آسکرز میں فکری قیادت کے بارے میں معلومات حاصل ہوگی بلکہ یہ اجلاس شرکت کرنے والے کلیدی متعلقین کے لیے بھی معلومات ہوگا۔ یہ اجلاس نہ صرف فلم سازی کی جدید ترین تکنیکوں کے فن کی باریکیوں پر روشنی ڈالے گا بلکہ عالمی معیار کا مواد تیار کرنے کے بارے میں متعلقین کے درمیان افہام وتفہیم میں بھی معاون ہوگا۔

جناب جان بیلی اطلاعات ونشریات کی وزارت کے سکریٹری جناب امت کھرے سے بھی بات چیت کریں گے۔ یہ اجلاس وزارت کے لیے ہندوستان میں شوٹنگ کرنے کے لیے غیر ملکی فلم سازوں کو دی جانے والی مالیاتی ترغیب پر مزید روشنی ڈالنے، ہندوستان میں فلم بنا نے کے لیے فلم فیسی لیٹیشن آفس کے تحت ویب پورٹل کے ذریعے ایک ہی جگہ تمام سہولتیں فراہم کرانے کے میکنزم کے بارے میں بتانے، فلموں کے کوپروڈکشن اور ملک بھر میں چھوٹے قصبوں میں سنگل اسکرین تھیٹروں  کے فروغ کے لیے مالی امداد کے بارے میں تذکرہ کرنے کا بھی ایک موقع ہوگا۔

انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا (آئی ایف ایف آئی) کے 47ویں ایڈیشن کے موقع پر عالمی شہرت یافتہ سنیمیٹوگرافر جناب رابرٹ یومین اور اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈسائنسز کے معروف فلم ایڈیٹر جناب ایلن ہیم نے اپنے متعلقہ شعبوں میں ماسٹر کلاس حاصل کی تھی۔ یہ بات چیت کا اجلاس فیسٹیول تک پہنچنے اورنومبر 2019 میں گوا میں منعقد ہونے والے افّی کے گولڈن جوبلی ایڈیشن کے لیے اکیڈمی آف موشن پکچرز آرٹس اینڈ سائنسز کے ساتھ  تعاون کے امکانات کا پتہ لگانے  کا بھی ایک موقع ہوگا۔

جان بیلی کا مختصر تعارف

جان بیلی اکیڈمی کے صدر کے عہدے پر فائز ہونے والے پہلے سنیمیٹوگرافر ہیں۔ ان کی نمایاں کارکردگی ہمیں جن فلموں میں نظر آتی ہے ان میں ‘‘آرڈینری پیپل’’، ‘‘امریکن گگولو’’، ‘‘دی بگ چل’’، ‘‘گراؤنڈہاگ ڈے’’، ‘‘ایز گڈ ایز اٹ گیٹس’’، ‘‘اینیورسری پارٹی’’، ‘‘دی وے وے بیک’’ اور ‘‘اے واک ان دی وڈس’’ شامل ہیں۔ سنیمیٹوگرافر کے طور پر انھوں نے جن ڈائرکٹروں کے ساتھ تعاون کیا ان میں پال شریڈر، لارینس کازڈن، مائیکل آپٹیڈ اور کین کواپس شامل ہیں۔

سال 1985 میں جان بیلی نے کینس فلم فیسٹیول میں مشیما: اے لائف ان فور چیپٹرز کے لیے ایکال  شی اوکا اور فلپ گلاس کے ساتھ بیسٹ آرٹسٹک کنٹری بیوشن ایوارڈ حاصل کیا۔ انھیں ٹف گائز ڈونٹ ڈانس  کے لیے بیسٹ سنیمیٹوگرافی کے سلسلے میں انڈی پنڈنٹ اسپرٹ ایوارڈ اور  فار ایورمائن کے لیے بہترین سنیمیٹوگرافی کے کیمرایمیج گولڈن فراگ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔ سال 2015 میں امریکن سوسائٹی آف سنیمیٹوگرافرز نے انھیں زندگی بھر کی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا۔

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔اگ۔ را  ۔ 26 - 05 - 2019)

 U. No. 2206



(Release ID: 1572625) Visitor Counter : 100


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali