وزارت دفاع

آئی این شپس کولکاتہ اور شکتی کی جاپان، فلپائنس اور امریکہ کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں

Posted On: 09 MAY 2019 3:36PM by PIB Delhi

                        

نئی دہلی 9؍ مئی ۔ آئی این جہاز شکتی اور کولکاتہ 3؍ مئی سے 9 ؍ مئی 2019 تک  جاپان، فلپائنس اور امریکہ کے بحری جہازوں کے ساتھ جنوبی چین کے سمندر میں مشترکہ سمندر کے سفر کے دوران بحری مشقیں کیں۔  6 دن طویل اس مشترکہ بحری سفر میں چاروں ملکوں کے 6 جنگی جہازوں نے شرکت کی اور اس سفر میں گائیڈیڈ میزائل، ڈسٹرائر آئی این ایس کولکاتہ اور فلیٹ سپورٹ شپ آئی این ایس شکتی آف اندیا، ہیلی کاپٹر کیریئر جے ایم ایس ڈی ایف ازومو اورجاپان کے  گائیڈیڈ میزائل ڈسٹرائر جے ایم ایس ڈی ایف ، فلپائن کا  فریگیٹ بی آر پی اینڈرس بونیفیسیو اور امریکہ کا اَرلیگ برک کلاس ڈسٹرائر یو ایس ایس ولیمس پی لارینس بھی شامل تھا۔ مشترکہ سمندری سفر کا مقصد چاروں ملکوں کی بحریہ کے درمیان موجودہ شراکت داری کو وسعت دینا اور آپسی مفاہمت کو زیادہ گہرا کرنا ہے۔

چاروں ملکوں کے جہازوں نے مختلف مشقیں کیں، جن میں  فارمیشن مینوویرنگ، انڈروے ریپلینشمنٹ رنس، کراس- ڈیک فلائنگ اور ایکسچینج آف سی  رائڈرس شامل ہیں۔ جاپان، فلپائن اور امریکہ کے بحری جہازوں کے ساتھ مشترکہ بحری مشقوں سے ہندوستان کے اس عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ ہم خیال ملکوں کے ساتھ بحری مشقیں کر رہا ہے، جس کا مقصد انٹرآپریبیلیٹی کے ذریعےسمندر میں سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔

CommandingT5BV.jpg

آئی این جہاز مشرقی سمندر میں سالانہ  تعیناتی کے حصے کے طورپر جنوب اور مشرقی چین کے سمندر میں اپنے کامیاب تعیناتی سے واپسی کے سفر پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے کیم رین بے، ویتنام، کنگداؤ، چائنا اورجنوبی کوریا کے بوسان کا دورہ کیا۔ کنگداؤ میں دونوں جہازوں نے پیپلس لبریشن آرمی کی بحریہ کی 70ویں سالگرہ تقریبات کے حصے کے طور پر انٹرنیشنل فلیٹ رویو میں شرکت کی تھی۔ بوسان میں جہازوں کے قیام کے دوران آئی این جہازوں نے اے ڈی ایم ایم –پی ایل یو ایس کی نگرانی میں میریٹائم سکیورٹی (ایم ایس) فیلڈ ٹریننگ ایکسرسائز (ایف ٹی ایکس)  کی افتتاحی تقریب میں حصہ لیا۔

بوسان سے روانہ ہونے پر دونوں  جہازوں نے برونئی، چین، ملیشیاء، فلپائنس، سنگاپور، جنوبی کوریا اور امریکہ کی بحریہ کے ساتھ جنوبی کوریا کے سمندر میں یکم؍مئی سے 3 مئی 2019 تک اے ڈی ایم ایم-پی ایل یو ایس –ایم ایس-ایف ٹی ایکش مرحلہ ایک بحری مشقوں میں شرکت کی۔ اے ڈی ایم ایم-پی ایل یو ایس –ایم ایس-ایف ٹی ایکس کا دوسرا مرحلہ جنوبی چین کے سمندر میں 9؍مئی سے 12؍ مئی 2019 تک منعقد ہوگا۔ مرحلہ –2 کے مکمل ہونے پر آئی این جہاز کولکاتہ اور شکتی     سمیت سبھی شرکت کرنے والے ملکوں کے جہاز اے ڈی ایم ایم-پی ایل یو ایس-ایم ایس کی اختتامی تقریب میں شرکت کرنے کے علاوہ  سنگاپور میں  انٹرنیشنل میریٹائم ڈیفنس ایکسپو (آئی ایم ڈی ای ایکس) 2019 میں شرکت کریں گے۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

 

 

م ن ۔ ح ا ۔ ک ا۔

U-2077


(Release ID: 1571791) Visitor Counter : 192


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Bengali