وزارت دفاع

چوتھے اسکارپئین کلاس کی آبدوز ’ویلا ‘بحریہ میں شامل

Posted On: 06 MAY 2019 2:47PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی06 مئی۔دفاعی پیداوا رکے محکمے کے سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار آئی اے ایس  کی اہلیہ محترمہ وینا اجے کمار نے  6 مئی 2019  کو  مژگاؤں ڈاک شپ بلڈر لمٹیڈ کے ذریعہ ہندوستانی بحریہ کے لئے  تیار کی جانے والی چوتھے اسکارپئین کلاس کی آبدوز ویلا کو ہندوستانی بحریہ میں شامل کیا ۔محترمہ وینا اجے کمار نے اس تقریب کو رونق بخشی ۔وی اے  ڈی ایم،  اے کے سکسینہ  ، سی ڈبلیو پی اے بھی اس  تقریب  میں موجود تھے۔ یہ تقریب  میک ان انڈیا کے جاری پروگرام میں  میزاگان ڈاک شپ  بلڈرس لمٹیڈ ( ایم ڈی ایل ) کے ذریعہ  کئے جارہے اقدامات کی توثیق  کرتی ہے، جس کو نہایت  سرگرمی کے ساتھ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفینس پروڈکشن ( ایم او ڈی ) کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے۔ اس  آبدوز  کوپونٹون سے علیحدگی   کے لئے ممبئی ، پورٹ ٹرسٹ  میں کھینچ کرلے جایا گیا ۔ اس کے بعد اس کا ٹرائل اورٹیسٹ ساحل اورسمندر دونوںمیں کیا جائے گا۔ اس کے بعد اس کی ڈلیوری ہندوستانی بحریہ میں  کی جائے گی۔

          سیریز میں 6اسکارپیئن کلاس کی آبدوزوں کی تیاری اور ٹکنالوجی کی منتقلی کے لئے کانٹریکٹ فرانس  کے    نیول گروپ   ( سابق ڈی سی این ایس) کو دیا گیاہے۔ یہ کمپنی اشتراک کرنے والی کمپنی کی حیثیت سے کام کرے گی جبکہ  اس کو ایم ڈی ایل کے ذریعہ تیار کیا جارہا ہے۔

          ایم ڈی ایل کے چیئر مین اور منیجنگ ڈائریکٹر  سی ایم ڈی ای  راکیش آنند نے اس موقع پر کہا کہ 20 اپریل  2019  کو پی 15 بی  ڈسٹرویر                                                                                                         ’’ امپھال ‘‘ کی لانچنگ اور 6  مئی  2019  کو ویلاکی لانچنگ  ایم ڈی ایل کے لئے  اس سال کے دوران  اب تک کی بڑی کامیابیاں  ہیں ۔

          فی الحال 8 جنگی جہاز اور5 آبدوز ایم ڈی ایل میں زیر تعمیر ہیں ۔ ایم ڈی ایل ہندوستان کی سرکردہ شپ یارڈ ہے ،جس میں ہندوستانی بحریہ کی ضروریات کو پوری کرنے کی مکمل صلاحیت ہے ۔

          اسکارپیئن  کلاس کی آبدوز  کے ذریعہ متعدد کاموںکو انجام دیا جاسکتاہے جو کہ کسی بھی جدید ترین آبدوزوں کے ذریعہ انجام دیا جاتاہے۔ اس میں اینٹی سرفیس  کے ساتھ ساتھ آبدوزمخالف وارفئیر شامل ہیں۔ ٹکنالوجی کی منتقلی میں   ہندوستان میں  آبدوزوںکی تعمیر  ، انٹی گریشن  اور ٹیسٹ کے شعبوں میں   نیول گروپ کے ذریعہ ایم ڈی ایل کو مناسب تکنیکی حمایت فراہم کرنا شامل ہے۔اس عمل کو  ایم ڈی ایل کوتکنیکی ڈاٹا پیکج کی منتقلی کے ذریعہ   اور کلیدی ٹکنالوجیوں  میں   ایم ڈی ایل کو اطلاعاتی نظام کے ساتھ ساتھ اس کے  عملے کو تربیت کی فراہمی   کے ذریعہ حاصل کیا جارہا ہے۔

          اسکارپیئن  پروجیکٹ   کی ٹکنالوجی کی  منتقلی  اور تجربات  کی اضافہ شدہ قوت اور جدیدترین بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ایم  ڈی ایل مستقبل کے آبدوزوں کو بنانے کے لئے  پوری  طرح تیار ہے ۔

 

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔م ع ۔رم

U-2053



(Release ID: 1571638) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali