ارضیاتی سائنس کی وزارت

خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور جنوب مغرب کے متصل علاقوں میں شدید سمندری طوفان ‘‘فونی’’ مزید شدت اختیار کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 30 APR 2019 11:25AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،30اپریل2019، خلیج بنگال  کےجنوب مشرق اورمتصل جنوب مغربی علاقوں  میں آیا شدید سمندری طوفان ‘فونی’ کی رفتار گزشتہ 6 گھنٹے  کے دوران تقریباً 16 کلو میٹر فی گھنٹہ اختیار کرلی ہے۔ 30 اپریل 2019 کو ہندوستان کے معیاری وقت کے مطابق صبح 05:30 بجے  اس کا مرکز خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور جنوب مغرب کے متصل علاقوں میں 11.7 ڈگری شمال میں ارض البلد اور 86.5 ڈگری طول البلد مشرق میں ، تریکومالی(سری لنکا)سے تقریباً 670 کلو میٹر مشرق-شمال مشرق میں اور چنئی (تمل ناڈو- بھارت) سے  690 کلو میٹر مشرق-جنوب مشرق اور مچھلی پٹنم(آندھرا پردیش) سے760 کلو میٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔امید قوی ہے کہ آئندہ 36 گھنٹے کے دوران اس طوفان میں مزید شدت آئے گی اور یہ انتہائی شدید سمندری طوفان کی شکل اختیار کرلے گا۔یہ صورت حال یکم مئی 2019ء کی شام تک یہ شمال مغرب کی جانب بڑھے گا اور اُڈیشہ کی ساحل کے قریب شمال –مشرق کی جانب آگے بڑھے گا۔

سمندری  طوفان سے متعلق پیشگوئی اور اس کی شدت  کے امکان سے متعلق گوشوارہ حسب ذیل ہے:

تاریخ ؍ وقت (آئی ایس ٹی)

پوزیشن (طول البلد-شمال، ارض البلد- مشرق)

ہوا کی سطح پر زیادہ سے زیادہ  رفتار (کلو میٹر فی گھنٹہ)

سمندری طوفان کا زمرہ

30.04.19/0530

11.7/86.9

120-130سے 145 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

30.04.19/1130

12.5/85.9

130-140سے 155 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

30.04.19/1730

13.1/85.3

140-150 سے 165 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

30.04.19/2330

13.5/84.7

150-160 سے 175 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

01.05.19/0530

13.8/84.3

160-170سے 185 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

01.05.19/1730

14.4/84.0

165-175 سے 190 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

02.05.19/0530

15.4/84.0

170-180 سے 200 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

02.05.19/1730

16.7/84.3

170-180 سے 200 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

03.05.19/0530

18.0/84.8

170-180 سے 200 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

03.05.19/1730

19.2/85.4

160-170سے 190 تک کی رفتار

انتہائی شدید سمندری طوفان

04.05.19/0530

20.3/86.3

140-150 سے 165 تک کی رفتار

بہت شدید سمندری طوفان

04.05.19/1730

21.4/87.3

125-135 سے 150 تک کی رفتار

شدید سمندری طوفان

05.05.19/0530

22.5/88.4

90-100 سے 110 تک کی رفتار

شدید سمندری طوفان

انتباہ:

  1. شدید بارش  سے متعلق انتباہ
  • آئندہ 24 گھنٹے کے دوران کیرالہ میں کئی مقامات پر ہلکی سی درمیانی بارش ہونے اور ایک دو مقامات پر بھاری بارش ہونے کی امید ہے۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران تمل ناڈو کے شمالی ساحلی علاقوں اور آندھر پردیش کے جنوبی علاقوں پر کچھ مقامات پر ہلکی سی درمیانی بارش ہونے کا قوی امکان ہے۔
  • 02مئی 2019ء کو آندھر پردیش کے شمال میں اور اُڈیشہ کے جنوبی ساحلی علاقوں میں کچھ مقامات پر ہلکی سی درمیانی بارش ہونے کی امید ہے۔3 اور 4 مئی کو اُڈیشہ کی ساحل پر کچھ مقامات پر اور آندھر پردیش کے شمالی ساحل سے متصل اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر زیادہ بارش ہونے اور کچھ مقامات پر زیادہ سے بہت زیادہ بارش ہونے کی امید ہے۔3 اور 4 مئی کو مغربی بنگال کے ساحلی اضلاع میں زیادہ تر مقامات پر ہلکی سی درمیانی بارش ہونے اور ایک دو مقامات پر شدید بارش ہونے کی امید ہے۔
  1. ہوا سے متعلق انتباہ:
  •  خلیج بنگال کے جنوب مشرق اور متصل جنوب مغربی علاقوں پر چل رہی 100 سے 110 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز و تند ہوا کی رفتار 125 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جانے کی امید ہے۔آج صبح سے خلیج بنگال کے جنوب مغرب اور جنوب مشرق کے متصل علاقوں میں 120 سے 130 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی رفتار میں  رفتہ رفتہ اضافے کے ساتھ 150 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی امید ہے۔یکم مئی 2019ء کی شام سے تمل ناڈو، پڈوچیری اور آندھرپردیش کے ساحل کے قریب خلج بنگال میں مغرب وسطی اور متصل جنوب مغربی علاقوں میں 160 سے 170 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے تیز و تند ہوا کی رفتار میں 190 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جانے کی امید ہے۔
  • تمل ناڈو اور پڈوچیری کے ساحلی علاقوں، کومورین کے علاقے اور خلیج منّار میں چلنے والی 30 سے40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتاروالی ہوا  کے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی امید ہے۔اس کے ساتھ ہی 30 اپریل کی صبح سے 40 سے 50 کلو میٹر  فی گھنٹہ کی رفتارسے چلنے والی ہوا کے 60کلو میٹر فی گھنٹہ اور اس میں مزید شدت آنے کے ساتھ اسی دن شام میں شمالی تمل ناڈو اور پڈوچیری نیز آندھر پردیش کے ساحلی علاقوں میں اس کے 70 کلو میٹر فی گھنٹہ  کی رفتار تک پکڑ لینے کی امید ہے۔
  • آج صبح سے ہی کیرالہ کے ساحلی علاقوں میں چلنے والی ہوا کی رفتار کے جھونکے 30 سے40 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بڑھ کر 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی امید ہے اور اس کے ساتھ ہی 40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا کی شدت 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کرلے گی۔
  • 02مئی 2019ء کو شمالی آندھر پردیش اور اُڈیشہ کے ساحلی علاقوں میں چلنے والے40 سے 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے جھونکوں کے 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار اختیار کرلینے کی امید ہے۔03 مئی 2019ء کی شام سے آئندہ 24 گھنٹے کے دوران اس میں مزید شدت آئے گی اور 60 سے 70کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہوا  کے جھونکوں کی رفتار 85 کلو میٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جانے  کی امید ہے۔
  1. سمندر کی صورت حال:
  • جنوب مشرق اور جنوب مغربی خلیج بنگال کے متصل علاقوں میں  کافی طغیانی ہے۔ جنوب مغربی اور مغرب وسطی علاقوں میں تمل ناڈو، پڈوچیری اور جنوبی آندھرپردیش کے ساحلی علاقوں میں  بھی یہی صورت پیدا ہوگی۔یکم مئی سے 03 مئی 2019ء کے دوران مغربی وسطی خلیج بنگال اور4-2 مئی 2019ء کے دوران  شمال مغربی خلیج بنگال میں بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔
  • پڈوچیری ، تمل ناڈو اور جنوبی آندھراپردیش کے ساحلی علاقوں میں سمندری حالات مزید خراب ہونے کی امید ہے اور یہ سلسلہ یکم مئی 2019ء تک جاری رہے گا۔ یکم مئی سے 3 مئی 2019ء تک شمالی آندھرپردیش کے ساحلی علاقوں میں اور 2 سے 4 مئی 2019ء کے دوران اُڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں بھی سمندری  حالات مزید خراب ہوں گے۔
  1. ماہی گیروں کے لئے انتباہ:
  • ماہی گیروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ30اپریل 2019 ء سے  جنوب مشرقی خلیج بنگال  اورخط استوا سے متصل  بحر ہند کے علاقے خلیج بنگال کے جنوب  مغرب اور سری لنکا کے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے مقصد سے نہ جائیں۔ جنوب مغرب اور خلیج بنگال کے  مغربی وسطی علاقوں  اورسری لنکا، پڈوچیری اور تمل ناڈو  کے ساحلی  علاقوں میں یکم مئی تک ماہی گیری نہ کریں۔خلیج بنگال کے مغربی وسطی علاقوں کے ساتھ آندھر پردیش کے شمالی ساحلی علاقوں میں یکم سے 3 مئی 2019ء تک اور 2 مئی کے بعد شمال مغرب  نیز خلیج بنگال کے مغرب وسطی علاقوں  کے ساتھ اُڈیشہ اور مغربی بنگال کے ساحلوں کے قریب بھی ماہی گیری نہ کریں۔

وہ لوگ جو  پہلے سے مذکورہ بالا علاقوں کے گہرے سمندر میں ماہی گیری کے کام انجام دے رہے ہیں ، انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ فوراً  ساحل پر لوٹ آئیں۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 1994


(ریلیز آئی ڈی: 1571372) وزیٹر کاؤنٹر : 139