کابینہ

مرکزی کابینہ نے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کے دفتر میں ایک ڈپٹی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل کاعہدہ قائم کئے جانےکی منظوری دے دی

Posted On: 15 APR 2019 12:36PM by PIB Delhi

 

نئیدہلی15  اپریل ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں  ہونے والے   مرکزی کابینہ کے اجلاس  میں   ،  کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل آف انڈیا کے دفتر میں  ایک ڈپٹی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل   ( کوآرڈی نیشن   ، کمیونی کیشن اینڈ انفارمیشن ٹکنالوجی )  کے منصب   کی تشکیل کی منظوری دے دی گئی۔ اس منصب  کی تنخواہ  میں   ایک ایس ٹی ایس  کی سطح  کے  عہدے کے  خاتمے کے بعد  17 ویں سطح  میں  ہوگی۔

          ڈپٹی کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل    اسٹیٹ  آڈٹ  اور آڈٹ آف ٹیلی کمیونی کیشن کے درمیان تال میل کی نگرانی کرے گا اور انڈین آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس  ڈپارٹمنٹ  ( آئی  اے   اینڈ اے ڈ ی )  میں فروغ دئے جانے والے مختلف  انفارمیشن سسٹمز کے درمیان تال میل  پید ا کرے گا۔ اس  منصب کی تشکیل  پر آنے والے اخراجات  تقریباََ  21  لاکھ ہوں گے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-1870



(Release ID: 1570672) Visitor Counter : 59