کابینہ
کابینہ نے جی ایس ایل وی کا مرحلہ-4جاری رکھنے کو منظوری دی
Posted On:
15 APR 2019 12:33PM by PIB Delhi
نئیدہلی15 اپریل ۔وزیراعظم جناب نریند ر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے آج 2021سے 2024 کی مدت کے دوران پانچ جی ایس ایل وی پروازوں پر مشتمل جی ایس ایل وی سلسلے وار رپروگرام مرحلہ چار پروگرام جاری رکھنے کو منظوری دے دی ہے ۔
جی ایس ا یل وی پروگرام مرحلہ چار سے جیو امیجنگ ، نیوی گیشن ، ڈاٹا ریلے کمیونی کیشن اور خَلائی سائنسیز کے دو ٹن نوعیت کے سیٹلائٹس کو چھوڑا جاسکے گا۔
مالی مضمرات :
اس پروگرا م کے لئے 2729.13 کروڑروپے کی کل مالی ضرورت پیش آئے گی۔ اس میں پانچ جی ایس ایل وی گاڑیاں ضروری سہولت آگومنٹیشن ، پروگرام مینجمنٹ اور اضافی فنڈ کے ساتھ لانچ کمپین کی لاگت بھی شامل ہے ، جو جاری جی ایس ایل وی پروگرام کو پورا کرنے کے لئے درکار ہوں گی ۔
فائدے :
جی ایس ایل وی سلسلے وار پروگرام - مرحلہ چار اہم سیٹلائٹ نیوی گیشن خدمات، ڈاٹا ریلے کمیونی کیشن فراہم کرنے کے لئے سیٹلائٹس کو چھوڑے جانے کی ضرورت پوری کرے گا ۔اس سے ہندوستان کے انسانی خلائی پرواز کے پروگرام اور مریخ کے لئے اگلے انٹر پلے نیٹری مشن میں مدد ملے گی۔ یہ ہندوستانی صنعت میں پیداوار کو جاری رکھنے میں یقینی طور پر مددگار ثابت ہوگا۔
نفاذ کی حکمت عملی اور اہداف :
جی ایس ایل وی سلسلے وار پروگرام مرحلہ چار ہندوستانی صنعت کی جانب سے زیادہ سے زیادہ شرکت کے ساتھ دو لانچ سالانہ تک ایک فری کوئنسی میں سیٹلائٹس کے چھٰوڑے جانے کی مانگ کو پورا کرے گا۔سبھی آپریشنل پروازیں 2012سے 24 کی مدت کے دوران مکمل کرلی جائیں گی۔
اہم اثرات :
جی ایس ایل وی کو آپریشنلائز کرنے سے ملک ، مواصلات اور میٹرولوجیکل سیٹلائٹس کے لئے دو ٹن نوعیت کے سیٹلائٹس کی صلاحیت چھوڑے جانے میں خود کفیل ہوگیا ہے۔جی ایس ایل وی سلسلے وار پروگرام اگلی نسل کے سیٹلائٹس ڈاٹا ریلے مواصلات سیٹلائٹس اور انٹر پلے نیٹری مشنوں سمیت قومی ضرورتوں کے لئے اسی طرح کے سیٹلائٹس کے چھوڑے جانے سے صلاحیت اور خود کفیل بننے کی راہ مستحکم ہوگی۔
پس منظر :
جی ایس ایل وی نے جیو سنچرونس ٹرانسفر آربٹ ( جی ٹی او ) کے لئے دو ٹن نوعیت کے سیٹلائٹ کے لئے خلا میں آزادانہ رسائی حاصل کرلی ہے ۔ جی ایس ایل وی سلسلے وار پروگرام کا ایک بہت اہم نتیجہ یہ ہے کہ انتہائی پیچیدہ کرایو جینک پروپلشن ٹکنالوجی میں قابلیت حاصل کرلی گئی ہے جو ایک ضروری ٹکنالوجیکل صلاحیت ہے تاکہ مواصلاتی سیٹلائٹ جی ٹی او کے لئے چھوڑے جاسکیں ۔
19 دسمبر 2018 کو جی ایس ایل وی - ایف -11 کو حال ہی میں کامیابی کے ساتھ چھوڑے جانے سے جی ایس ا یل وی نے دس قومی سیٹلائٹس مدار میں پہنچادئے ہیں ۔ جی ایس ایل وی سلسلے وار پروگرام کو 2003 میں منظوری دی گئی تھی اور دو مرحلے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ تیسرا مرحلہ جاری ہے اور توقع ہے کہ اسے 2020-21 کے پہلے چار ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔ح ا ۔رم
U-1868
(Release ID: 1570668)
Visitor Counter : 83