بھارتی چناؤ کمیشن
عام انتخابات- مرحلہ -1: پولنگ اوقات ملک میں عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے میں 11 اپریل 2019 کو پولنگ ہوگی زیادہ تر حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان
प्रविष्टि तिथि:
09 APR 2019 6:47PM by PIB Delhi
نئی دہلی،09؍اپریل، بھارت کے انتخابی کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کے لئے پولنگ کے اوقات نوٹیفائی کردئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 11 اپریل 2019 بروز بدھ543 لوک سبھا حلقوں میں سے 20 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 91 حلقوں میں پولنگ ہوگی۔ زیادہ تر پارلیمانی حلقوں میں ووٹ ڈالنے کا وقت صبح 7 بجے سے شام 6 بجے کے درمیان ہوگا۔ البتہ بائیں بازو کی انتہا پسندی سے متاثرہ علاقوں اور شمال مشرقی ریاستوں میں یہ اوقات صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ، صبح 7 بجے شام 4 بجے تک اور صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک رہیں گے۔
اترپردیش ، جموں وکشمیر ، مغربی بنگال ، انڈومان ونکوبار جزائر ، لکشدیپ میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی ۔ آندھراپردیش میں اراکو لوک سبھا سیٹ کو چھوڑ کر باقی علاقوں میں ووٹنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہوگی جبکہ کروپم ، پرواتھی پورم ، سیلور، رمپاچھوڑوورم حلقوں میں صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ ہوگی ۔ اراکو سیٹ کے لئے اراکو وادی اور پڈیرو میں پولنگ صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔
اتراکھنڈ میں پہلے مرحلے کے انتخابات میں پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی ۔ اڈیشہ ، بہار ، چھتیس گڑھ ، آندھرا پردیش ، تلنگانہ اور مہاراشٹر میں ، جہاں عام انتخابات 2019 کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوگی ، وہاں پولنگ کے اوقات صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ، صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ، صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ، صبح 7 بجے سے شام 3 بجے تک ہو ں گے۔
شامل مشرقی ریاستوں میں آسام ، اروناچل پردیش ، میزورم ، سکم اور تریپورہ مغرب میں پولنگ صبح 7 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ البتہ آؤٹر منی پور ، ناگالینڈ اور میگھالیہ میں صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک ووٹ ڈالے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(م ن-و ا- ق ر)
U-1818
(रिलीज़ आईडी: 1570326)
आगंतुक पटल : 74