بھارتی چناؤ کمیشن

انڈومان نکور بار جزائر میں 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے


لوک سبھا کی واحد سیٹ کے لئے 15 امیدوار میدان میں ہیں

انتخابات کوصاف ستھرے طریقے پر کرانے کے لئے 406 پولنگ مرکز قائم کئے گئے ہیں

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2019 7:13PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 اپریل  2019    /انڈومان نکو بار جزائر میں   پہلے مرحلے میں   واحد پارلیمانی حلقے کے لئے 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔   رائے دہندگان کی کل تعداد 317878 ہے۔  ان میں   168701 مرد رائے دہندگان  ، 149168 خاتون رائے دہندگان اور 9 ووٹر تیسرے عام زمرے کے ہیں۔

  ووٹروں میں   اسٹریٹ  جزائر کے   41 عظیم  نکوباری قبیلے  ہوت بے میں   65 اونگے قبیلے  اور  کیپمبل بے میں   100 شومپین  قبیلوں کے لوگ ہیں۔ 

406 پولنگ مرکزوں میں  لوک سبھا کی  واحد سیٹ کے لئے   15 امیدوار میدان میں ہےجن میں ایک خاتون   اور 9 آزاد امیدوار بھی ہیں۔

انڈومان نکو بار جزائر میں  انتخابات کے لئے 18 مارچ کو  نوٹی فکیشن جاری کیاگیا تھا  ۔ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ   25 مارچ تھی  ۔ کاغذات کی جانچ پڑتال  26 مارچ کو ہوئی اور  28 مارچ تک نام واپس لئے جاسکتے تھے۔
 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن۔ج ۔ ج۔

U-1806


(रिलीज़ आईडी: 1570227) आगंतुक पटल : 72
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali