بھارتی چناؤ کمیشن

تریپورہ مغرب پارلیمانی حلقے میں پہلے مرحلے کے تحت 11 اپریل پولنگ ہوگی


تریپورہ مغرب پارلیمانی حلقے کے لئے 13 امیدوار میدان میں ہیں

آسانی کے ساتھ انتخابات کرانے کے لئے 1679 پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2019 7:06PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 ؍اپریل،عام انتخابات 2019 کے لئے تریپورہ میں  دو مرحلے میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ پہلے کے تحت  تریپورہ  مغرب لوک سبھا حلقے کے لئے 11 اپریل کو  پولنگ ہوگی جبکہ  تریپورہ  مشرق  کے لئے  18 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

دستیاب اعداد وشمار کے مطابق  تریپورہ مغرب میں  رائے  دہندگان کی کُل تعداد  1347381 ہے، اس میں  680244 مرد رائے دہندگان ، 665327 خواتین رائے دہندگان  اور 10 دیگر  رائے دہندگان ہیں۔

 تریپورہ مغرب پارلیمانی حلقے کے لئے 13 امیدوار میدان میں ہیں۔ آسانی سے  انتخابات کرانے کے لئے  تریپورہ میں  1679 پولنگ مراکز قائم  کئے جائیں گے۔

تریپورہ مغرب لوک سبھا حلقے کے لئے  نوٹیفکیشن 18 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 مارچ تھی۔ 26 مارچ کو  کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال ہوئی  جبکہ امیدواروں کے ذریعے نام واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ تھی۔ ووٹوں کی گنتی  23 مارچ  2019 کو کی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(م ن-م ع- ق ر)

U-1799


(रिलीज़ आईडी: 1570224) आगंतुक पटल : 82
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali