بھارتی چناؤ کمیشن

منی پور میں پہلے مرحلے کے انتخابات کے تحت 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے


باہری منی پور لوک سبھا حلقے کےلئے 8 امیدوار میدان میں ہیں

آسانی کے ساتھ انتخابات کرانے کے لئے 1562 پولنگ مراکز قائم کئے جائیں گے

प्रविष्टि तिथि: 08 APR 2019 7:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،08 ؍اپریل،باہری منی پور پارلیمانی حلقے کے لئے  پہلے مرحلے میں  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ جبکہ  اندرونی   منی پور پارلیمانی حلقے کے لئے  دوسرے مرحلے میں  ووٹ ڈالے جائیں گے۔ منی پور میں  دو پارلیمانی حلقے ہیں۔

ریاست منی پور میں  رائے دہندگان کی کُل تعداد  1010618  ہے جس میں  495583 مرد رائے دہندگان  ،  515022 خواتین رائے دہندگان  اور  13 رائے دہندگان مخنث ہیں۔ منی پور میں  خواتین ووٹوں کی تعداد  مرد ووٹوں سے زیادہ ہے۔

ایک لوک سبھا سیٹ کے لئے 8 امیدوار میدان میں ہیں۔

 اس مرحلے میں  1562 پولنگ مراکز  ہیں۔

11347  فوجی اہلکار منی پور میں پہلے مرحلے کے تحت  اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے اہل ہیں۔

منی پور میں  انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن  18 مارچ  کو  جاری کیا گیا تھا  ، کاغذات نامزدگی  داخل کرنے کی آخری تاریخ  25 مارچ تھی۔ کاغذات کی جانچ پڑتال  26 مارچ کو کی گئی  جبکہ امیدواروں کے ذریعے  نام واپس لئے جانے کی آخری تاریخ  28 مارچ تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(م ن-م ع- ق ر)

U-1797


(रिलीज़ आईडी: 1570223) आगंतुक पटल : 73
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Bengali