بھارتی چناؤ کمیشن

ارونا پردیش میں پہلے مرحلے میں پولنگ 11 اپریل کو


دو لوک سبھا نشستوں کے لئے 12 امیدوار میدان میں

بحسن و خوبی انتخابات کے لئے 2202 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے

گیارہ پولنگ اسٹیشن صرف خواتین کے لئے قائم کئے گئے

سب سے اونچا پولنگ اسٹیشن 13583 فٹ کی بلندی پر

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 08 APR 2019 7:04PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  8 اپریل 2019،     اروناچل پردیش میں عام انتخابات 2019 کے لئے ایک ہی مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ اروناچل ویسٹ پارلیمانی حلقہ اور اروناچل ایسٹ پارلیمانی حلقے میں 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ریاست میں کل رائے دہنگان کی تعداد 798248 ہے جن میں سے 394456 مرد اور 403792 خواتین رائے دہندگان ہیں۔

دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اروناچل ویسٹ پارلیمانی حلقے میں 461214 رائے دہندگان ہیں جن میں 223234 مرد رائے دہندگان اور 237980 رائے دہندگان ہیں جبکہ اروناچل ایسٹ پارلیمانی حلقے میں 337034 رائے دہندگان ہیں جن میں 171222 مرد رائے دہندگان اور 165812 مرد رائے دہندگان ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اروناچل ویسٹ پارلیمانی حلقے میں خواتین رائے دہندگان کی تعداد زیادہ ہےجس کی بدولت اروناچل پردیش میں مرد رائے دہندگان کے مقابلے خواتین رائے دہندگان کی مجموعی تعداد زیادہ ہے۔

اروناچل ویسٹ پارلیمانی حلقے سے سات امیدوار میدان میں ہیں جن میں ایک خاتون امیدوار ہے۔  جبکہ اروناچل ایسٹ پارلیمانی حلقے میں پانچ امیدوار ہیں۔ رائے دہی کے لئے 2202 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن نمر 52۔ ایس ای (پاور) آفسس ایسٹ سائڈ نہرلاگُن جو کہ 13 ایٹا نگر (ایس ٹی) اے سی کے تحت آتا ہے پر پوری ریاست میں رائے دہندگان کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔

سب سے کم رائے دہندگان جس پولنگ اسٹیشن پرہیں وہ ہے مالوگم عارضی  ڈھانچہ جو کہ مالوگم گاؤں میں ہے اور جو 45۔ ہیولیانگ (ایس ٹی) انتخابی حلقے میں آتا ہے۔ اس میں ایک خاتون رائے دہندہ ہے۔

پولنگ اسٹیشن نمبر 18 لوگوتھانگ جو کہ 3۔ مکتو (ایس ٹی) اسمبلی حلقے کے تحت آتا ہے، سب سے اونچا پولنگ اسٹیشن ہے جو کہ تقریباً 13583 فٹ کی بلندی پر ہے۔

اسی طرح سے پولنگ اسٹیشن نمبر 11 صرف خواتین رائے دہندگان کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

ریکارڈ کے مطابق باتصویر ووٹر لسٹ کوریج 99.79 اور باتصویر شناخت کارڈ کوریج 99.81 فیصد ہے۔

اروناچل پردیش کے انتخابات کے لئے نوٹی فکیشن 18 مارچ کو جاری کیا گیا تھا۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 25 مارچ تھی۔ پرچہ نامزدگی کی جانچ 26 مارچ کو کی گئی تھی جبکہ پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 28 مارچ  تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 

  م ن۔م م۔ن ا۔

U- 1796


(ریلیز آئی ڈی: 1570217) وزیٹر کاؤنٹر : 86
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Bengali