وزارت دفاع

ہندوستانی فوج کے سربراہ کا دورہ ٔامریکہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 01 APR 2019 2:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم اپریل : ہندوستانی فوج کے سربراہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل بپن راوت 2اپریل کو امریکہ کے سرکاری دورے پرروانہ ہوں گے ۔ ان کے  اس دورے کی مدت 2اپریل سے 5اپریل ، 2019تک ہوگی ۔امریکہ میں جنرل بپن راوت موصوف امریکہ کی مسلح افواج کے انتہائی سینیئرافسران سے وفد کی سطح کے مذاکرات کریں گے ۔ ان مذاکرات کا مقصد ہندوستان اورامریکہ کی افواج کے درمیان باہمی تعاون میں اضافہ کرناہے ۔ اس موقع پر جنرل بپن راوت ویسٹ پوائنٹ میں واقع یوایس ملیٹری اکیڈمی اور کنساس کے فورٹ لیون ورتھ میں  جنرل اسٹاف کالج کا دورہ بھی کریں گے ۔

          جنرل بپن راوت امریکہ کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ اور امریکی فوج کے سربراہ  یعنی چیف آف اسٹاف آف یوایس آرمی کے جوانٹ چیف آف اسٹاف کے ساتھ باہمی مفاد کے امورپر گفتگوکریں گے ۔ واضح ہوکہ جنرل بپن راوت موصوف کمانڈاینڈ اسٹاف کالج فورٹ لیون ورتھ کے سرکردہ اور اکابرطلبأ میں سے ہیں ۔جنرل بپن راوت کے دورہ امریکہ کا مقصد دونوں ملکوں کی فوجی معاہدات میں رفتارپیداکرنا اورحکمتی شراکت داری میں اضافہ کرناہے ۔ ان کے اس دورے سے حاصل ہونے والے  تجربات سے  ہند۔امریکہ مذاکرات میں مزید اضافہ ہوگا۔

**************

U-1746

 


(ریلیز آئی ڈی: 1569905) وزیٹر کاؤنٹر : 128