بھارتی چناؤ کمیشن
سوشل میڈیا پلیٹ فارموں نے ’’ عام انتخابات 2019 کے لئے رضا کارانہ ضابطہ اخلاق ‘‘ پیش کیا
Posted On:
20 MAR 2019 8:08PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 مارچ ؍ سوشل میڈیا پلیٹ فارمس اینڈ انٹر نیٹ اینڈ موبائل ایسوسی ایشن آف انڈیا ( آئی اے ایم اے آئی ) نے چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ اور الیکشن کمشنر جناب اشوک لواسا اور جناب سوشیل چندا کو ’’ عام انتخابات 2019 کے لئے رضا کارانہ ضابطہ اخلاق ‘‘ پیش کیا ۔ یہ ضابطہ اخلاق آئی اے ایم اے آئی اور فیس بک ، وہاٹس ایپ ، ٹوئٹر ، گوگل ، شیئر چیٹ اور ٹک ٹوک وغیرہ سمیت سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کے نمائندگان کی میٹنگ کے ماخذ کے طور پر تیار کیا گیا ہے ۔
چیف الیکشن کمشنر جناب سنیل اروڑہ نے اس قدم کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضابطہ اخلاق ایک خوش آئند قدم ہے تاہم اس کا نفاذ ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ضابطہ اخلاق میں درج عہد بستگی پر شرکاء کو عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان پلیٹ فارموں نے رپورٹ کردہ خلاف ورزی کی صورت میں سنہا کمیٹی کی سفارشات کے مطابق آر پی ایکٹ ، 1961 کی دفعہ 126 کے تحت تین گھنٹے کے اندر کارروائی کا عہد کیا ۔
ان پلیٹ فارموں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا ( ای سی آئی ) کے لئے ایک اعلیٰ ترجیحاتی رپورٹنگ میکنزم تیار کرنے اور عام انتخابات کی مدت کے دوران ٹیمیں تیار کرنے پر رضا مندی ظاہر کی ہے تاکہ رپورٹ شدہ خلاف ورزی کی صورت میں تیز رفتار قدم اٹھائے جا سکیں ۔ شرکاء نے میڈیا سرٹی فکیشن اور مانیٹرنگ کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ پیشگی سرٹی فکیٹ شدہ سیاسی اشتہارات کے لئے ایک میکنزم مہیا کرانے پر بھی رضا مندی کا اظہار کیا ۔ یہ ضابطہ اخلاق ادائیگی اجرت پرسیاسی اشتہارات میں شفافیت برتنے کی یقین دہانی کراتا ہے ۔ آئی اے ایم اے آئی نے بھی شرکاء سے اس ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے سلسلے میں تعاون کرنے پر رضا مندی کا اظہار کیا ۔ شرکاء نے رائے دہندگان کے مابین بیداری پیدا کرنے کے ضمن میں رضا کارانہ طور پر مہم چلانے کا عہد کیا ۔
یہ ضابطہ اخلاق عام انتخابات 2019 میں انتخابی عمل کے دوران اتحاد بر قراررکھنے کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں کا با اخلاق استعمال ، آزادانہ ، صاف ستھرے انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ ضابطہ اخلاق شرکار کے ذریعہ رضا کارانہ طور پر اپنائے جانے کے ساتھ ہی فوری طور پر عمل میں آ گیا ہے ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 1641
م ۔ ر ۔ ر۔
(Release ID: 1569242)
Visitor Counter : 105