وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم مودی  نے ناگپور  میٹرو کو ہری جھنڈی دکھائی

Posted On: 07 MAR 2019 6:30PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 7  مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے آج نئی دہلی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ناگپور میٹرو کو ہری جھنڈی دکھائی۔ انہوں نے اس موقع پر ناگپور میٹرو کے  13.4 کلو میٹر طویل   کھاپری-سیتابلدی  سیکشن  کی تختی کا ڈیجیٹلی رونمائی کرکے  افتتاح کیا۔  

ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ   سامعین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے مہاراشٹر میں دوسری میٹرو سروس     کے لئے  ناگپور کے عوام کو مبارک باد   پیش کی  ۔ انہوں نےکہا   یہ ان کے لئے   ایک خصوصی لمحہ ہے کیونکہ انہوں نے  2014 میں  ناگپور میٹرو کے لئے سنگ بنیا د رکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ   ناگپور کے عوام کو   یہ میٹرو  نقل و حمل کا  بہتر   ،سستا اور ماحولیات دوست  طریقہ  فراہم کرے گا۔    وزیراعظم نے کہاکہ  مرکزی اور ریاستی حکومت   مستقبل کی ضرورتوں  کو ذہن میں رکھتے ہوئے  ناگپور کی ترقی  کے لئے لگاتار  کام کررہی ہیں۔  انہوں نے  کہاکہ   ناگپور میٹرو سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اس سے  شہر کی ترقی میں مدد ملے گی۔  

پورے ملک میں   جدید  نظام نقل و حمل    تیار کرنے میں  مرکزی  حکومت کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران   چار سو کلو میٹر میٹرو  کا  فعال نیٹ ورک   بنایا گیا ہے۔  انہوں نے کہا کہ   پورےملک میں  800 کلو میٹر ، میٹرو نیٹ ورک  کا کام جاری ہے۔

وزیراعظم نے   حال ہی میں شروع کئے گئے    کامن موبلیٹی کارڈ  ، ون نیشن  -ون کارڈ کے فوائد  کا بھی ذکر کیا۔  انہوں نے کہا کہ     اندرون ملک تیار   کارڈ ، مرجیز ڈیبٹ کارڈ ،  موبلیٹی کارڈ کے ساتھ  کی تیاری سے    ایسے  کارڈوں کی تیاری کے لئے دوسرے ممالک پر بھارت  کا انحصار   ختم ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں چند ہی ممالک ہیں جو  نقل و حمل کے لئے  ایسا  کامن موبلٹی کارڈ رکھتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مسائل کا  مربوط حل تلاش کرلیا  ہے۔  انہوں نے ملک کے تمام شہریوں کے لئے   ایز آف لیونگ کو یقینی بنانے کے   حکومت کے عزم و مصمم کا ایک بار پھر اعادہ کیا۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

 م ن ۔ش س  ۔ ج۔

U- 1484

 



(Release ID: 1568066) Visitor Counter : 58