ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ فیز۔III اے کو منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:17PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  7 مارچ 2019،     وزیراعظم جناب نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ  کی اقتصادی امور سے متعلق کمیٹی نے ممبئی اربن ٹرانسپورٹ پروجیکٹ کے فیز۔ III اے کو منظوری  دی۔

خرچ:

اس پروجیکٹ کی مکمل تخمینہ لاگت 30849 کروڑ روپے ہوگی جس کی تکمیلی لاگت 33690 کروڑ پے۔ اس پروجیکٹ کے پانچ سال میں مکمل ہونے کا امکان ہے۔

فوائد:

  • مسافروں کے آرام اور تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے ایٹومیٹک دروازوں سمیت ایئر کنڈیشن کوچوں کو متعارف کرانا۔
  • کوریڈور کی توسیع اور تخلیق کے ذریعہ لمبی دوری والے مضافاتی مسافروں کے لئے سفر کو خوشگوار بنانا۔
  • مسافر سہولتوں کو بہتر بنانا، اسٹیشنوں پر مسافروں کی آمد و رفت کو بہتر بنانا۔
  • اسٹیشنوں پر داخل ہونے / نکلتے وقت ہونے والی بھیڑ کو کم کرنا۔
  • کمیونی کیشن پر مبنی ٹرین کنٹرول نظام کو متعارف کراکر مضافاتی نیٹ کور کے تحفظ، صلاحیت اور اثر انگیزی میں اضافہ کرنا۔
  • سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے پر مضافاتی ریل خدمات کو الگ کرنا۔

پس منظر:

سنٹرل اور ویسٹرن ریلویز پر ممبئی سب اربن ریلوے کا 385 کلومیٹر طویل روٹ ہے۔ اس پر پانچ کوریڈور ہین جن میں سے 2 ویسٹرن ریلوے پر دو سینٹرل ریلوے پر ایک ہاربر لائن پر ہے۔ روزنامہ تین ہزار ٹرین سروسز میں 8 ملین لوگ سفر کرتے ہیں۔  مضافاتی ریل گاڑیوں میں پیک آور کے دوران زبردست اژدھام ہوتا ہے۔ یہ ٹرینیں اپنی صلاحیت سے چار گنا زیادہ مسافروں کو ڈھوتی ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔م م ۔ن ا۔

(U- 1454



(Release ID: 1568061) Visitor Counter : 52


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Bengali