کابینہ
بھوپال ہوائی اڈہ پر اے اےا ٓئی ایم کی ناجائز قبضہ شدہ 106.76 ایکڑ اراضی حکومت مدھیہ پردیش کو دینے کی اے اے آئی کی تجویز کو کابینہ کی منظوری
Posted On:
07 MAR 2019 2:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 7 مارچ / وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے ریاست مدھیہ پردیش کے بھوپال کے گاندھی نگر میں واقع ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کی ناجائز قبضہ شدہ 106.76 ایکڑ اراضی ، حکومت مدھیہ پردیش کو دینے کی اے اے آئی کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ باقی ماندہ (تقریباً) 10.20 ایکڑ اراضی حکومت مدھیہ پردیش ، ایئرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے حوالے کردی جائے گی۔
فوائد:
مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے ذریعہ قبضہ شدہ ایئر پورٹ اتھارٹ آف انڈیا (اے اے آئی) کی 106.76 ایکڑ اراضی کے بدلے میں ریاستی حکومت تقریباً 96.59 ایکڑ اراضی اے اے آئ کو مہیا کرانے پر اتفاق کرلیا ہے۔ یہ اراضی بھوپال ہوائی اڈہ کی اراضی سے متصل ہے جسے اے اے آئی کے ذریعہ شہری ہوا بازی کے مقاصد کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اس سے اے اے آئی کی 106.76 اراضی جو مدھیہ پردیش کی ریاستی حکومت کے ذریعہ مختلف مقاصد کے لئے یعنی سرکاری دفاتر کے قیام عوامی سہولیات خدمات اور مہاجر سندھی کنبوں کی باز آباد کاری کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ اسے بازگداز کرانے میں مدد ملے گی۔ اس اراضی کے بدلےمیں اب تک ریاستی حکومت 96.56 کروڑ ایکڑ اراضی جو بھوپال ہوائی اڈہ سے متصل ہے ، اسے شہری ہوا بازی کے مقاصد کے لئے اے اے آئی کو مہیا کرانے پر متفق ہوگئی ہے۔ مزید برآں مذکورہ زمین کے بدلے میں ریاستی حکومت کے ذریعہ دی جانے والی زمین کا شہری ہوا بازی کےمقصد کے لئے اے اے آئی کے ذریعہ استعمال میں لایا جاسکتا ہے اس لئے اس منصوبے سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن ۔ش س ۔ ج۔
U- 1446
(Release ID: 1568037)
Visitor Counter : 91