کابینہ

کابینہ نے اٹل اختراع مشن کو جاری رکھنے کی منظوری دی

Posted On: 07 MAR 2019 2:39PM by PIB Delhi

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی کابینہ نے اٹل اختراع مشن اے آئی ایم جاری رکھنے کی منظوری دے دی ہے اور اسکولی سطح پر بڑی کامیابی کو دھیان میں رکھتے ہوئے 10,000 اسکولوں کے لئے اٹل ٹنکرنگ لیبس کی وسعت کے لئے اٹل اختراع مشن کے ذریعہ سال 20-2019 تک 1000 کروڑ روپے تک کی لاگت پوری کرنے کو بھی اپنی منظوری دے دی ہے۔

تفصیلات

· اٹل اختراع مشن کے تحت ملک میں اختراع کو بڑھاوا دینے اور تعاون کرنے کے لئے کثیر مقصدی پروگرام شامل ہیں۔

· ہزاروں اسکولوں میں جدید سہولتوں سے آراستہ اٹل ٹنکرنگ لیب قائم کئے جارہے ہیں۔ یونیورسٹیوں اور صنعتوں کے لئے عالمی نوعیت کے اٹل انکیوبیشن مرکز اے آئی سی اور اٹل کمیونٹی انوویشن سینٹرس (اے سی آئی سی) قائم کئے جارہے ہیں۔

· اٹل نیوانڈیا چیلنج اے این آئی سی کے توسط سے قومی اہمیت اور سماجی اہمیت کے حامل شعبوں میں پیداوار کی ترقی کو بڑھاوا دینا ہے۔

مالی لاگت

· ہر اے ٹی ایل پہلے سال میں 12 لاکھ روپے کی ایڈ  حاصل کرتا ہے اور اے ٹی ایل آلات کی رکھ رکھاؤ اور آپریشنل خرچ کے طور پر اگلے چار سال کے لئے زیادہ سے زیادہ دو لاکھ روپے سالانہ دیے جاتے ہیں۔

· ہر منتخب اے آئی سی کو سال کے حساب سے 3 سے 5 سالوں میں زیادہ سے زیادہ 10 کروڑ روپے کے ایڈ دیے جائیں گے، جو حصولیابیوں کے جائزے اور ثبوت کی بنیاد پر ہوگا۔

· اٹل نیو انڈیا چیلنج (اے این آئی سی) کے تحت انوویٹرس کو اے این آئی سی کے تحت ایک کروڑ روپے تک کمرشیلائزیشن اور ٹکنالوجی ڈیوپلائمنٹ گرانٹ  دی جائے گی۔

اثرات

· مشن کے تحت بہت سے جرأت مندانہ اور مثبت اقدام کئے گئے ہیں، جیسے اٹل ٹنکرنگ لیبس اے ٹی ایل اور اٹل انکیوبیشن سینٹر اے آئی سی جیسے مشن شامل ہیں۔ ان پر کافی زور دیا گیا ہے۔

· حکومت ہند کی کئی وزارتوں اور محکموں نے اے آئی ایم کی تکنیکی مدد سے اختراع کے تعلق سے سرگرمیاں شروع کی ہیں۔

· اے ٹی ایل پروگرام کے تحت 10,000 ہزار سے زیادہ اسکولوں کے 2020 تک یہ لیبس قائم کرلیں گے۔

· توقع ہے کہ 100 سے زیادہ اٹل انکیوبیشن سینٹرس ملک بھر میں قائم کئے جائیں گے، جس سے  پہلے کے  5 سالوں میں کم سے کم ہر 50 سے 60 اسٹارٹ اپ کو  مدد ملے گی۔

· توقع ہے کہ 100 سے زیادہ اختراع کاروں؍ اسٹارٹ اپ کو اپنے اختراع کو پیداوار کی شکل دینے میں  کچھ مدد ملنے کی امید ہے۔

· وزارتوں کے ذریعہ دی جانے والی دیگر پروگراموں کو مدد دیے جانے سے اور زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوگا۔

· ہر انکیوویٹر سے ہر 4 سال میں ٹکنالوجی سے آراستہ اختراعی اسٹارٹ اپ 50-60 اسٹارٹ اپ کا نشوونما ہونے کی امید ہے۔

· اس طرح 100 سے زیادہ انکیوویٹرس کے قیام سے 5,000-6,000 اختراعی اسٹارٹ اپ کی نشوونما ہوسکے گی اور نئے انکیوویٹرس کے قیام سے اس کی تعداد میں اور زیادہ اضافہ ہوگا۔

· ان اختراع سے آراستہ اسٹارٹ اپ سے روزگار کی زیادہ سے زیادہ امیدیں بڑھیں گی۔

حکمت عملی  اور اہداف کا نفاذ

اٹل اختراعی مشن کے تحت  ہر  فائدہ اٹھانے والے کو کھلے، مقابلہ جاتی، آن لائن اپلیکیشنز اور براہ راست رقم کی ادائیگی کے ذریعہ منتخب کیا جاتا ہے اور اتنا ہی نہیں اٹل ٹنکرنگ لیبس اور اٹل انکیوویشن مراکز وغیرہ میں صلاحیت سازی کے لئے موجود اٹل انکیوویشن مشن کے ماہرین اور نیٹ ورک سے ملک بھر میں مختلف طرح کی تعداد آپس میں جوڑتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنیاں اور بین الاقوامی ساجھیدار بھی اٹل اختراع مشن کے فیض یافتگان سے جڑے ہیں، جس سے  اکیڈمیاں تعلیمی میدان، اختراع اور اسٹارٹ اپ نظام کے بیچ معلومات اور ٹکنالوجی کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اٹل اختراع مشن کی پہل کامیابی یقینی ہوتی ہے۔ اب تک ملک بھر میں 5441 اٹل ٹنکرنگ لیبس کا انتخاب کیاگیا ہے، جن میں سے 623 ضلعوں کے 2171 اٹل ٹنکرنگ لیبس اپنے متعلقہ اسکولوں میں لیبس کے قیام کے لئے امدادی رقم کی پہلی قسط کا بھکتان ہوچکا ہے۔ ملک بھر میں 101 اٹل انکیوویشن مراکز کا انتخاب کیاگیا ہے، جن میں سے 31 مرکزوں کو مدد کی پہلی قسط کا بھکتان کیاگیا ہے۔

ملک بھر میں 24 اٹل نیو انڈیا چیلنج اے این آئی سی کی شروعات کی گئی ہے اور 800 سے زیادہ درخواستیں حاصل کی گئی ہیں۔ ہراے این آئی سی سے 2  سے 3 انعام جیتنے والوں کا انتخاب بھی کیا جائے گا اور مقررہ مقصد کا جائزہ اور نتیجے کی بنیاد پر 3 قسطوں میں زیادہ سے زیادہ ایک اعشاریہ صفر کروڑ روپے کی مدد دی جائے گی۔

اٹل اختراعی مشن کے مینٹر آف چینج پروگرام میں اٹل ٹنکرنگ لیب کی کامیابی یقینی بنانے کی ہدایت شامل ہے۔ اس پروگرام کے توسط سے مختلف پیشے کے بیک گراؤنڈسے بہت زیادہ کوالیفائڈ مینٹر کا انتخاب کیا جاتا ہے، جو متعدد صلاحیت کے بارے میں اٹل ٹنکرنگ لیبس کے طلبا کو تحفظ فراہم کرتے ہیں۔ یہ مینٹر اسکول منتظمین کے ساتھ اشتراک بھی کرتے ہیں تاکہ اٹل اختراع مشن کے کی ہدایت کے مطابق اٹل ٹنکرنگ لیبس کے آپریشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ اب تک 2500 سے زیادہ مینٹر پوری سرگرمی سے 1300 سے زیادہ اسکولوں میں طلبا کو علمی معلومات فراہم کررہے ہیں۔

 

 

 

 

 

 

 

 

پس منظر

اٹل  اختراع مشن کا مقصد ملک بھر کے اسکولوں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، ایم ایس ایم ای اور صنعتی سطحوں پر ملک بھر میں اختراع اور صنعت کاری کے ایک ایکو سسٹم تشکیل دینا اور انہیں فروغ دینا ہے۔یہ مشن نیتی آیوگ کے تحت قائم کیاگیا ہے اور یہ 2015 کی بجٹ تقریر میں وزیر خزانہ کے اعلانیے کے مطابق قائم کیاگیا ہے۔

 

**************

( م ن۔ح ا۔ع ر(

U. No.1460

 

                                                          


(Release ID: 1568020) Visitor Counter : 132