وزارت دفاع

خواتین کے لئے مستقل کمیشن

Posted On: 05 MAR 2019 7:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی6مارچ : وزارت دفاع نے  مسلح فوجوں میں خواتین افسران کو مستقل کمیشن دیئے جانے سے متعلق15اگست ، 2018 کو وزیراعظم کی طرف سے کئے گئے اعلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کئے ہیں ۔

          جہاں تک بھارتی فضائیہ کا تعلق ہے لڑاکوپائلٹوں سمیت سبھی شاخوں میں اب خواتین کے لئے دروازے کھلے ہیں ۔

          بھارتی بحریہ میں سمندرمیں نہ جانے والی شاخوں /کاڈر/مہارت کے لئے مختصر سروس کمیشن کے ذریعہ خاتون افسران کوشامل کرنے کا راستہ کھلاہے ۔ اس کے علاوہ تعلیم ، قانون اوربحریہ کی تعمیراتی شاخ  /کاڈرمیں خاتون ایس ایس سی افسران کو مرد افسران کی طرز پر بحریہ کی مسلح شاخ میں مستقل کمیشن کا اہل بنایاگیاہے ۔

          بھارتی بحریہ کے لئے تین نئے تربیتی جہازوں کوشامل کرنے کی تجویز زیرعمل ہے ۔  جب تربیتی جہازکام کرنے لگیں گے تو اس سے مرد اورخاتون افسران کی دونوں کی تربیت کے لئے درکاربنیادی ڈھانچہ فراہم ہوگا۔

          خاتون افسران کو بھارتی فوج کی سبھی 10 شاخوں میں مستقل کمیشن دیاجائیگا۔ جہاں خواتین کو مختصرسروس کمیشن کے لئے شامل کیاجاتاہے ۔ لہذا  جج ایڈوکیٹ جنرل ( جے اے جی ) اور فوج کی تعلیمی کورکے دواسٹریمز کے علاوہ  اب  سگنلز ، انجینئرز ، فوجی ہوابازی  ، فوجی فضائی دفاع ، الیکٹرانک اور میکینکل انجینئر، آرمی سروس کور ، آرمی آرڈیننس کوراور خفیہ معلومات کے محکمے میں بھی مستقل کمیشن دیاجائیگا۔ ایس ایس سی خاتون افسران کمیشنڈسروس کے چارسال مکمل ہونے سے پہلے مستقل کمیشن کے لئے اپنی پسندیدہ شاخوں کے بارے میں مطلع کریں گی ۔

          ایس ایس سی خاتون افسران کو مناسبت اور خاصیتوں وغیرہ کی بنیاد پر مستقل کمیشن دینے پر غوروخوض کیاجائیگا اورانھیں مختلف عملوں میں تعینات کیاجائیگا۔  

**************

(م ن ۔اس ۔ ع  آ )

U-1400



(Release ID: 1567596) Visitor Counter : 122


Read this release in: English , Hindi , Marathi