وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 6مارچ 2019ء کو کرناٹک میں کلبرگی اور تمل ناڈو میں کانچی پورم کا دورہ کریں گے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 MAR 2019 3:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،05  مارچ2019؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل کرناٹک میں کلبرگی اور تمل ناڈو میں کانچی پورم کا دورہ کریں گے۔وہ دونوں جگہوں پر متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔

کلبرگی، کرناٹک

کلبرگی میں وزیر اعظم کرناٹک کے عوام کے فائدے کے لئے توانائی، صحت اور تعلیم جیسے متعدد شعبوں سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے۔ ان میں شامل ہیں:

شعبہ صحت

کرناٹک میں صحت کے شعبے کو مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھاتے ہوئے وزیر اعظم ای ایس آئی سی ہاسپٹل اینڈ میڈیکل کالج،بنگلورو کو قوم کے نام وقف کریں گے۔وہ کے آئی ایم ایس، ہبلی میں سپر اسپیشلٹی بلاک کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔ان پروجیکٹوں سے کرناٹک کے لوگوں کے لئے معیاری اور سستی صحت نگہداشت سہولتیں یقینی بنیں گی۔

شعبہ توانائی

وزیر اعظم  مودی بی پی سی ایل ڈپو رائچور کو کلبرگی منتقل کئے جانے کے پروجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

مزیدبرآں وزیر اعظم بنگلورو میں انکم ٹیکس اپیلیٹ ٹرائبیونل ٹرمنل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

وہ بنگلور یونیورسٹی میں شمال مشرقی خطے کی طالبات کے لئے  بنائے گئے ویمنس ہاسٹل کو بھی قوم کے نام وقف کریں گے۔

ان سبھی پروجیکٹوں سے زندگی کو آسان بنانے پر مرکزی حکومت  کے مسلسل زورکا ا ظہار ہوتا ہے۔

وزیر اعظم کلبرگی میں آیوشمان بھارت اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

کانچی پورم ، تمل ناڈو

تمل ناڈو کے کانچی پورم میں وزیر اعظم روڈ ویز ، ریل ویز  اور توانائی کے شعبوں سے متعلق متعدد پروجیکٹوں کی نقاب کشائی کریں گے۔ ان پروجیکٹوں سے ریاست میں روڈ ویز ، ریل ویز سے متعلق بنیادی ڈھانچے مزید مضبوط ہوں گے۔ اس سے تمل ناڈو کے لوگوں کے لئے بہتر ، تیز تر اور مزید سستے ٹرانسپورٹیشن کی راہ ہموار ہوگی۔

ان پروجیکٹوں میں شامل ہیں:

شعبہ سڑک

تمل ناڈو میں قومی شاہراہوں سے متعلق بنیادی ڈھانچے کو مضبوطی دینے کے لئے وزیر اعظم قومی شاہراہ نمبر 45 سی کے وکراونڈی-سیتھیا تھوپو سیکشن، سیتھیا تھوپو-کولوپورم سیکشن اور کولوپورم-تھنجاوُر سیکشن کو چار لین میں تبدیل کئے جانے کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم قومی شاہراہ نمبر 4کے کریاپٹئی-ولاجپیٹ سیکشن کو 6 لین میں تبدیل کئے جانے کے کام کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔

قومی شاہراہ نمبر 234 کو مضبوطی دینے کے لئے، وزیر اعظم کیریج ویز اور کلورٹس کو چوڑا اور مضبوط کرنے کے کام کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ قومی شاہراہ نمبر -381 کے اویناشی –تروپور-اویناشی پلایم سیکشن پر کیریج وے کو چار لین میں تبدیل اور مضبوط کئے جانے کے کام کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

شعبہ ریل

وزیر اعظم ایروڈ-کرور-تروچراپلی اور سالم –کرور-ڈِنڈی گل ریلوے لائنوں کی برق کاری کے کام کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

اس برق کاری سے جی ایچ جی اخراج میں کمی آئے گی اور اس روٹ پر سفر کرنے والے لوگوں اور سامانوں کی ڈھلائی میں لگنے والے وقت میں کمی آئے گی۔

شعبہ توانائی

وزیر اعظم اینور-ایل این جی ٹرمنل کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

پانچ ایم ایم ٹی پی اے کی صلاحیت والے اینور ایل این جی ٹرمنل سے تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں میں ایل این جی  گیس کی مانگ کی تکمیل میں مدد ملے گی۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر ایم جی آر جانکی کالج آف آرٹس اینڈ سائنس فار ویمن میں  ڈاکٹر ایم جی رام چندرن کے مجسمے کی نقاب کشائی کریں گے۔

ڈاکٹر ایم جی رام چندرن ایک اداکار اور سیاست تھے، جنہوں نے 1977ء اور 1987ء کے درمیان دس برسوں تک تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کے طورپر خدمات انجام دیں۔وہ بھارت رتن سے بھی نوازے گئے تھے۔

وزیر اعظم کانچی پورم میں آیوشمان بھارت اسکیم کے استفادہ کنندگان کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

 

 

م ن۔م م۔ن ع

U: 1389


(ریلیز آئی ڈی: 1567532) وزیٹر کاؤنٹر : 115