سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

وزیراعظم کل تمل ناڈو میں 2995 کروڑ روپے مالیت کی شاہراہوں کے پروجیکٹ قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے

Posted On: 28 FEB 2019 3:25PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  28 فروری 2019،           وزیراعظم جناب نریندر مودی، کل کنیا کماری میں  2995 کروڑ روپے کی مالیت کے پانچ قومی شاہراہوں سے متعلق 5 پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ وہ وہاں روڈ سیفٹی پارک اور ٹرانسپورٹ میوزیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

وزیراعظم مدورئی، سیو گنگا اور راما ناتھ پورم اضلاع میں این ایچ 87 (پرانے این ایچ 49) کے مدورئی ۔ رام ناتھ پورم سیکشن کے دو/چار لینوں والی سڑکوں  اور کنیا کماری ضلع میں این ایچ 47 کے مراتھنڈم اور پاروتی پورم جنکشن پر بنے فلائی اوور نیز کنیا کماری ضلع میں ہی این ایچ 44 (پرانے این ایچ 7) کے پانا گڈی سے کنیا کماری سیکشن کی چار لینوں والی سڑک اور کنیا کماری ضلع میں ہی ناری کلم ٹینک پورشن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

جناب مودی مدورئی اور ڈنڈی گل اضلاع میں این ایچ ۔ 785 کے مدورئی۔ چٹّی کلم۔ ناتھم سیکشن کی چار لینوں والی سڑکوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

ان پروجیکٹوں سے آلودگی میں کمی لاکر تیز رفتار اور محفوظ سفر، سفر کی مدت کو کم کرکے اور ایندھن کی بچت سے مقامی  آبادی کو فائدہ ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

  م ن۔ش س۔ن ا۔

U- 1282


(Release ID: 1566654)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil