وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم کل نیشنل وار میموریل قوم کے نام وقف کریں گے

Posted On: 24 FEB 2019 5:00PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  25 فروری ،وزیراعظم جناب نریندر مودی کل 25 فروری کو ایک باضابطہ تقریب میں نیشنل وار میموریل قوم کے نام وقف کریں گے۔اس موقع پر وہ سابق فوجیوں سے خطاب بھی کریں گے۔

 نئی دہلی میں انڈیا گیٹ کے قریب نیشنل وار میموریل آزادی کے بعد قوم کے دفاع میں اپنی زندگی قربان کرنے والے ہمارے فوجیو ں کے لئے ایک مناسب خراج عقیدت ہے۔

نیشنل وار میموریل میں ایسے فوجیوں کی بھی یادگاریں شامل ہیں جنہوں نے امن بحالی مشنوں اور شورش کا  انسداد کرنے کی کاروائیوں میں شرکت کی اور اپنی زندگی قربان کردی۔

سال2014 میں وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے نظریہ کے مطابق نیشنل وار میموریل ایک جدید ترین عالمی معیار کی یادگار ہوگا۔

نیشنل وار میموریل کے نقشے میں چار ہم مرکز دائرے یعنی‘ امر چکر یا لازوال زندگی کا دائرہ،‘ ویرتا چکر یا دائرہ شجاعت،‘تیاگ چکر یا دائرہ ایثار اور رکشک چکر یا دائرہ تحفظ شامل ہیں۔

نیشنل وار میموریل کمپلیکس میں مرکزی مربع مینار ایک ہمیشہ جلنے والی لو اور چھ برونز کی دیواریں جن پر ہندوستانی بری فوج،فضائیہ اور بحریہ کے ذریعہ لڑی گئی مختلف جنگوں کو دکھایاگیا ہے۔

پرم یودھا استھل میں پرم ویر چکر حاصل کرنے و الے 21 فوجیوں کے مجسمہ ہے جن میں 3 باحیات انعام یافتگان صوبے دار میجر(اعزازی کیپٹن) بانا سنگھ(ریٹائرڈ)،صوبے دار میجر یوگیندر سنگھ یادو اور صوبے دار سنجے کمار کے مجسمے شامل ہیں۔

نیشنل وار میموریل  اپنے شہیدوں کو  مناسب خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ایک ممنون قوم کے ایسا ساتھ کا ایک اظہار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔اگ۔ رض

U- 1212



(Release ID: 1566217) Visitor Counter : 147