وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم اترپردیش کے گورکھ پور میں کل پی ایم –کسان اسکیم کا آغاز کریں گے


منتخب چھوٹے اور معمولی کسانوں کے اکاؤنٹ میں دو ہزار روپئے کی پہلی قسط براہِ راست منتقل کی جائے گی؛ تقریباً 12 کروڑ چھوٹے اور معمولی کسانوں کو اس اسکیم سے فائدہ حاصل ہوگا؛  وزیر اعظم گورکھپور میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے

Posted On: 23 FEB 2019 4:26PM by PIB Delhi

نئی دہلی،23/ فروری       وزیر اعظم جناب نریندر مودی کل 24 فروری 2018 کو اترپردیش کے گورکھپور کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم گورکھپور میں پی ایم – کسان اسکیم کا آغاز کریں گے۔

گورکھپور میں فرٹیلائیزر کارپوریشن آف انڈیاکے میدان میں  منتخب کسانوں کو دو ہزار کی پہلی قسط  الیکٹرانک طریقے سے منتقل کرنے کے لیے وزیر اعظم بٹن کو دباکر پی ایم- کسان اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ اس عمل کے ذریعے پی ایم- کسان اسکیم کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا۔

وزیر اعظم پی ایم- کسان اسکیم کے تحت منتخب کاشتکاروں کو سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پی ایم –کسان کے چنندہ مستفیدین کے ساتھ تبادلہ خیال بھی کریں گے۔

پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان)

یکم فروری 2019-20 کے عبوری بجٹ میں پردھان منتری کسان سمّان ندھی یوجنا (پی ایم-کسان) کااعلان کیا گیا تھا۔

اس اسکیم کے تحت ایسے چھوٹے اور معمولی کسانوں کے کنبوں، جن کے پاس دو ہیکٹئر آراضی تک زمین کی ملکیت /مشترکہ ملکیت ہے،کو سالانہ  6000 روپئے دیئے جائیں گے۔

چھ ہزار روپئے کی یہ رقم دو –دو ہزار روپئے کرکے تین قسطوں میں دی جائے گی۔

فوائد کی براہِ راست منتقلی (ڈی پی ٹی) کے ذریعے مستفیدین کے بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست  یہ رقم منقل کی جائے گی۔

فوائد کی براہِ راست منتقلی (ڈی بی ٹی) سے اس پورے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جاسکے گا اور کسانوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

چھوٹے اور معمولی کسانوں (ایس ایم ایف) کی آمدنی کو بڑھانے کے لیے اس اسکیم کو متعارف کرایا گیا ہے۔ اس سے 12 کروڑ سے زائد چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچنے کا تخمینہ ہے۔ پی ایم-کسان اسکیم کا مقصدمختلف اشیا کی خریداری کے لیے چھوٹے اور معمولی کسانوں( ایس ایم ایف) کی مالی ضروریات کو پورا کرنا ہے تاکہ  فصل کی اچھی صحت اور مناسب بیج، اور ہر فصل کے اختتام پر کسانوں کی  اندازہ لگائی گئی آمدنی کو یقینی بنایا جاسکے۔ یہ اسکیم  اِن چھوٹے اور غریب کسانوں کو زرعی لاگتوں کو پورا کرنے اور زرعی سرگرمیوں کو یقینی بنانے کے لیے مہاجنوں کے چنگل سے چھٹکارا دلانے میں بھی تحفظ اور مدد فراہم کرے گی۔

پی ایم- کسان حکومت ہند کی جانب سے سو فیصد فنڈنگ کے ساتھ مرکزی سیکٹر کی ایک اسکیم ہے۔ اہل مستفیدین تک اس  کے فائدے کو منتقل کرنے کے لیے  اسکیم یکم دسمبر 2018 سے نافذ العمل ہوگی۔

ریاستی حکومتیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ان کسان کنبوں کی شناخت کریں گے جو اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق امداد کے لیے اہل ہیں۔

پی ایم-کسان ایک انقلابی اسکیم ہے جس کا مقصدہرسال تین قسطوں میں مالی امداد کو یقینی بنا کر ہندوستان میں چھوٹے اور معمولی کسانوں کی زندگیوں کو بدلنا ہے۔ اس اسکیم کو ڈی بی ٹی کے ذریعے نافذ کی جارہی ہے۔ اس سے مستفیدین کے بینک اکاؤنٹ میں براہِ راست رقم منتقل کی جائے گی۔ اس طرح سے بچولیوں اور بدعنوانی کا خاتمہ ہوگا۔ ایک ہی بار قرض کی معافی کے برعکس پی ایم- کسان   بااختیاربنانے والا پروجیکٹ ہے اس پروجیکٹ کو چھوٹے سطح کے کسانوں کی باعزت زندگی کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

مستقبل میں امید ہے کہ اس اسکیم سے کسانوں کی ہجرت کے مسئلے کو حل کیا جاسکے گا اور فصل کی پیداواریت میں بہتری لائی جاسکے گی۔

وزیر اعظم گورکھپور میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد  رکھیں گے/قوم کو وقف کریں گے۔ وزیر اعظم ایک اجتماع سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیر اعظم کے ذریعے گورکھپور میں شروع کئے جانے والے ترقیاتی پروجیکٹس، گیس کے بنیادی ڈھانچے سے لے کرصحت تک ہیں۔ ان پروجیکٹوں سے امید ہے کہ اترپردیش کے عوام کو زبردست فائدہ ہوگا۔

 

U. No. 1208


(Release ID: 1566092) Visitor Counter : 84