وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم کی کوریا میں ہندوستانی برادری سے ملاقات

Posted On: 21 FEB 2019 7:40PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 22 فروری ؍وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گزشتہ روز کوریا میں ہندوستانی برادری سے ملاقات کی ۔ انہوں نے سیول میں اپنے گرم جوش استقبال کے لئے ہندوستانی برادری کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اور کوریا کے درمیان تعلقات محض تجارتی بنیادوں پر قائم نہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کی اہم بنیاد عوام سے عوام کے درمیان روابط ہیں ۔
وزیر اعظم نے بھارت اور کوریا کے مابین قدیمی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے رانی سوریہ رتنا کا تذکرہ کیا جنہوں نے ایودھیا سے ہزاروں کلو میٹر کا سفر طے کیا اور کوریا کے راجہ سے شادی کی ۔ انہوں نے مزید کیا کہ حالیہ دیوالی کے موقع پر کوریا کی خاتون اوّل کم جونگ سوک نے ایودھیا کا دورہ کیا تھا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بدھ مذہب نے دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا ۔ انہوں نے اس بات پر مسرت کا اظہار کیا کہ ہندوستانی برادری کوریا کے ترقی ، تحقیق اور اختراعات میں اپنا تعاون دے رہی ہے ۔
انہوں نے کوریا میں یوگا اور ہندوستانی تیوہاروں کی مقبولیت کا بھی ذکر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کھانے بھی کوریا میں بہت تیزی سے مقبول ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے ایشیائی کھیلوں میں کوریا کی جانب سے بھارتی کھیل کبڈی کی شاندار کار کردگی کا بھی ذکر کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارتی برادری کو بھارت کے سفیر سے تشبیہ دی اور کہا کہ ان کی سخت محنت اور ڈسپلن نے عالم گیر پیمانے پر بھارت کا قد بلند کیا ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت رواں سال مہاتما گاندھی کی 150 ویں سال گرہ منا رہا ہے اور دنیا کو باپو کے بارے میں مزید معلومات ہونی چاہئیے اور اس مقصد کا حصول ہماری ذمہ داری ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ کوریا کے ساتھ بھارت کے تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں اور دونوں خطے میں امن ، استحکام اور خوش حالی کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی برانڈ کوریا میں موجود ہیں اور کوریا کے برانڈ بھارت کے گھروں میں نام سے جانے جاتے ہیں ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت میں حال ہی میں اقتصادی ترقی میں پیش رفت کی ہے اور بھارت بہت جلد پانچ ٹریلین ڈالر والی معیشت بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس اور ایز آف لیونگ کی درجہ بندی کے معاملے میں غیر معمولی پیش رفت حاصل کی گئی ہے اور انہوں نے جی ایس ٹی اور کیش لیس اقتصادیات کا بھی تذکرہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت میں مالی شمولیت کے انقلاب کی شاہد ہے ۔ اس پس منظر میں انہوں نے بینک اکاؤنٹ ، انشورنس اور مدرا لون کا بھی تذکرہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ متعدد کامیابیوں کے باعث بھارت کا وقار بلند ہوا ہے ۔ اس ضمن میں انہوں نے غریبوں کے لئے مفت علاج ، دنیا کا بلند ترین مجسمہ ۔ مجسمہ اتحاد اور ڈیجیٹل انڈیا کا تذکرہ کیا ۔
وزیر اعظم صاف ستھری توانائی اور بین الاقوامی شمسی الائنس کے قیام کا بھی ذکر کیا ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت ایک نئی توانائی سے سرشار ہے ۔ انہوں نے اس بات کا بھی تذکرہ کیا کہ کل انہیں بھارت کے عوام اور بھارتی ڈائسپورا کی جانب سے سیول امن ا نعام دیا جائے گا ۔
وزیر اعظم نے پریاگ راج میں جاری کنبھ میلے کا ذکر کیا اور کہا کہ دنیا نے اس بار کنبھ میلے کے دوران صفائی ستھرائی کو محسوس کیا ہے ۔ انہوں نے بھارتی برادری پر زور دے کر کہا کہ کوریا میں بھارتی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے انفرادی طور پر کوششیں کریں ۔

U . 1185
 



(Release ID: 1565928) Visitor Counter : 99