کامرس اور صنعت کی وزارتہ

این اے بی ایچ نے اسپتالوں کے لئے انٹری۔ لیول سرٹیفکیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی

Posted On: 21 FEB 2019 11:34AM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21فروری  2019؍نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ہاسپیٹلس اینڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن یعنی  اسپتالوں اور حفظان صحت کے اداروں کو تسلیم کرنے سے متعلق قومی بورڈ (این اے بی ایچ) نے اسپتالوں اور حفظان صحت کے اداروں کے لئے انٹری۔ لیول سرٹیفکیشن کے طریقہ کار میں تبدیلی کی ہے، تاکہ اسے مزید آسان ڈیجیٹل ، تیز رو اور یوزر دوست بنایا جاسکے۔ترمیم شدہ طریقہ کار ایچ او پی ای۔ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن پلیٹ فارم فار انٹری لیول سرٹیفکیشن نامی ایک نئے پورٹل کے ذریعہ نافذ کیا جارہا ہے۔ اس عمل کے دوران ملک بھر کے مختلف سطح کے اسپتالوں بشمول ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن (ایچ سی او) اور اسمال ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن (ایس ایچ سی او)کا اندراج کرکے ابتدائی سطح پر معیار کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز رہے گی۔ اس کا مقصد ایسے ایچ سی او اور ایس ایچ سی او ،جو کہ انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آئی آر ڈی اے آئی) آیوشمان بھارت اسکیم سے جڑے فوائد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں،ان  کے لئے تحریک پیدا کرنا ہے۔ ان اسپتالوں اور حفظان صحت اداروں کو ہندوستان میں معیاری حفظان صحت کا ماحول پیدا کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ این اے بی ایچ سے سرٹیفائیڈ ہونا پڑے گا۔ انشورنس کوریج کے تحت مریضوں کو غیر نقدی ادائیگی کے تصور کو بھی آئی آر ڈی اے آئی کے ذریعہ فروغ دیا جارہا ہے، تاکہ کنبوں پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کیا جاسکے۔ آئی آر ڈی اے آئی نے اسپتالوں کو اختیار دیا ہے کہ وہ این اے بی ایچ انٹری لیول سرٹیفکیشن طریقہ کار کے ذریعہ معیاری حفظان صحت کے ماحولی نظام کو یقینی بنائیں۔

ایچ او پی ای (ہوپ)، ایچ سی او ؍ایس ایچ سی او کے سرٹیفکیشن تک  ہی صرف محدود نہیں ہے، بلکہ یہ حفظان صحت کے اداروں کو اس قابل بناتے ہیں کہ وہ معیاری پروٹوکول کو تسلیم کریں، مریضوں کی حفاظت میں بہتری لائیں اور حفظان صحت کی مجموعی سہولتوں کو بھی بہتر بنائیں۔ یہ ایچ سی او اور ایس ایچ سی او کے ذریعہ پر کئے جانے کے لئے خود وضاحتی سوال نامہ بھی فراہم کرتا ہے۔ ایچ سی او ؍ایس  ایچ سی او کو تعاون فراہم کرنے کے لئے ایک موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کیا گیا ہے۔ اس موبائل ایپلی کیشن کے ذریعہ معیارات کو تسلیم کرنے کے لئے  درکار جیوٹیگ کے حامل شواہد کو براہ راست اپ لوڈ کیا جائے گا۔ اس کے ذریعہ تجزیاتی طریقہ کار میں بھی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس طریقہ کار کو اب ٹکنالوجی پر مبنی اپلی کیشن کے ذریعہ لاگو کیا جارہا ہے۔ اس کے تحت اعداد وشمار کو اکٹھا کیا جاتا ہے اور پھرحقیقی وقت کی بنیاد پر اس کی توثیق کی جاتی ہے۔

ہیلتھ کیئر  آرگنائزیشن پلیٹ فارم فار انٹری لیول سرٹیفکیشن (ایچ او پی ای) طریقہ کار میں ایچ سی او؍ایس ایچ سی او کی سرگرم شراکت داری کو یقینی بنانے کے لئے متعدد سرگرمیوں کا آغاز کیاگیا ہے۔

۰ اسپتالوں کوتجزیے کے مکمل طریقہ کار سے متعلق حساس بنانے کے لئے قومی سطح کے بیداری ورکشاپوں کا اہتمام۔

۰ایک فعال ہیلپ لائن کے ذریعہ اسپتالوں کے لئے کال سینٹر کو تعاون، تاکہ درخواست فارم کو پرکرتے ہوئے معاملات کو حل کیا جاسکے۔

۰ سرٹیفکیشن طریقہ کار میں امداد فراہم کرنے کے لئے سرٹیفائیڈ کنسلٹینس کے ساتھ اسپتالوں کو جوڑنے کے لئے پلیٹ فارم کی فراہمی۔

۰قدم بہ قدم سرٹیفکیشن کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی معلومات کے ساتھ ایک جامع گائیڈ بک فرزنٹیشن فراہم کرنے والا نالیج بینک ۔

۰ کوالیفائڈ تجزیہ  کاروں کا ایک وسیع اور مضبوط نیٹ ورک قائم کرنا۔

ملک میں زیادہ سے زیادہ ایچ سی او ؍ایس ایچ سی او کو تعاون فراہم کرنے کے لئے کیو سی آئی اور این اے بی ایچ نے متعدد اداروں مثلاً انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے)، پیشینٹ سیفٹی اینڈ ایکسس اینی شیٹیو آف انڈیا فاؤنڈیشن (پی ایس اے آئی آئی ایف) کنسورشیم آف ایکریڈیٹڈ ہیلتھ کیئر آرگنائزیشن (سی اے ایچ او) اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ اشتراک قائم کیا ہے، تاکہ اس طریقہ کار سے متعلق بیداری پھیلائی جاسکے۔

1997 میں قائم کردہ کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) ایک خود مختار ادارہ ہے جو کہ محکمہ برائے صنعتی فروغ اور داخلی تجارت، وزارت برائے تجارت وصنعت کے زیر نگرانی کام کرتا ہے۔ یہ ادارہ ملک میں ایکریڈیٹیشن اور معیار کو فروغ دینے کے لئے اعلیٰ ترین کوالٹی ادارہ اور قومی ایکریڈیٹیشن ادارہ ہے۔ کوالٹی کونسل کا قیام پروڈکٹس، مصنوعات ، خدمات اور طریقہ کار کے تیسرے فریق کے ذریعہ تجزیہ کے لئے ایک قابل اعتماد اور مستند میکانزم ، جو کہ عالمی سطح پر قابل قبول اور تسلیم شدہ ہو،فراہم کرنے کے لئےعمل میں لایا گیا تھا۔

 این اے بی ایچ کوالٹی کونسل آف انڈیا (کیو سی آئی) کا ایک آئینی ادارہ ہے، جوکہ معاصر طریقہ کار اور وسائل، مریضوں کی حفاظت سے متعلق معیارات اور انفیکشن کو کنٹرول کرنے سے متعلق طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے حفظان صحت کے شعبے میں قابل اعتماد اور باصلاحیت اور عالمی سطح کا منظور شدہ معیار کو یقینی بنانے کے لئے کام کررہا ہے۔ این اے بی ایچ ایکریڈیٹیشن بین الاقوامی معیارات کے مطابق اسپتالوں میں معیاری حفظان صحت اور دیکھ بھال کو یقینی بناتا ہے۔ این اے بی ایچ نے اسپتالوں اور حفظان صحت کی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے لئے ایک جامع حفظان صحت کا معیار وضع کیا ہے، جو کہ آئی ایس کیو یو اے اورایکریڈیٹیشن کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی ادارہ کے ذریعہ تسلیم شدہ ہے۔

اسپتال ، کال سینٹر کے نمبر 1800-102-3814 پر کال کرکے یا hope@qcin.org پر تحریر کرکے رابطہ کرسکتے ہیں اور اسی طرح وہ ویب سائٹ www.hope.qcin.org دیکھ سکتے ہیں۔

 

**************


 

  م ن۔م ع ۔ ع ر۔

U- 1164



(Release ID: 1565862) Visitor Counter : 89


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam