مالیاتی کمیشن

 پانچویں مالی کمیشن کی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کا آج انعقاد

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 21 FEB 2019 5:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  21 فروری ، پانچویں مالی کمیشن کے مشاورتی کونسل کی میٹنگ آج یہاں نئی دہلی میں منعقد ہوئی۔میٹنگ کی صدارت کمیشن کے چیئرمین جناب این کے سنگھ نے کی اور میٹنگ میں کمیشن کے اراکین ڈاکٹر انوپ سنگھ، ڈاکٹر اشوک لہری، پروفیسر رمیش چند اور مشاورتی کونسل کے اراکین ڈاکٹر ایم گوبندا راؤ، ڈاکٹر ڈی کے شری واستو، ڈاکٹر اندرا راجا رمن، ڈاکٹر اروند ویرمانی، جناب سرجیت ایس بھلاّ، جناب نیل کنٹھ مشرا اور ڈاکٹر پیناکی چکرورتی نے شرکت کی۔

 میٹنگ میں پانچویں مالی کمیشن کی رپورٹ کے چیپٹر پلان کا جائزہ لیا۔ اراکین نے مالی کمیشن سے بڑے استثنی سے متعلق نظریات و خیالات کا تبادلہ خیال ہوا۔ جس میں مجموعی گھریلو پیداوار( جی ڈی پی) میں اضافہ، مرکز اور ریاستوں کی ٹیکس کاری،مرکز اور ریاستوں کے اخراجات میں اضافہ وغیرہ شامل رہا۔مرکز اور ریاستو ں کے درمیان قرض کی موجودہ صورت حال پر  تبادلہ خیال ہوا۔

مالی کمیشن کی ذمہ داریوں کے اہم مسائل کے تئیں نئے اور تازہ  ترین طریقہ کار کا بھی اعادہ کیا گیا۔علاوہ ازیں میٹنگ میں آئین ہند کے ناقابل قرار فریم ورک کو ذہن میں رکھتے ہوئے انہیں کس طرح تبدیل ہوتے ہوئے حالات میں اپنایا جاسکتا ہے، اس پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

مشاورتی کونسل کی اگلی میٹنگ آئندہ سال متوقع ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ رض

U- 1176


(ریلیز آئی ڈی: 1565854) وزیٹر کاؤنٹر : 84