ریلوے کی وزارت

ریلویز  میں 8 منظم گروپ‘‘اے’’ ملازمتوں کے کیڈر کے جائزہ کو کابینہ کی منظوری

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2019 8:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 فروری ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ نے ریلویز میں  8 منظم گروپ‘‘ اے’’  ملازمتوں ، جن کے نام انڈین ریلوے  اکاؤنٹس سروسز(آئی آر اے ایس)، انڈین ریلوے پرسونل سروس( آئی آر پی ایس)، انڈین ریلوے ٹریفک سروس( آئی آر ٹی ایس)، انڈین ریلوے سروس آف انجینئرس( آئی آر ایس ای)، انڈین ریلوے سروس آف الیکٹریکل انجینئرز(آئی آر ایس ای ای)، انڈین ریلوے سروس آف میکنیکل انجینئر(آئی آر ایس ایم ای)، انڈین ریلوے اسٹورز سروس( آئی آر ایس ایس)، انڈین ریلوے سروس آف سگنل انجینئر(آئی آر ایس ایس ای) کے کیڈر جائزے کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

کابینہ نے آئی آر ایس پی کے لئے ممبر اسٹاف کے عہدے کو کیڈر میں لانے اور ڈائریکٹر جنرل( سگنل اور ٹیلی کام)، ڈائریکٹر جنرل، اسٹورز اور ڈائریکٹر جنرل( سیفٹی) کے عہدے کو ممبر( ایس این ٹی) اور ممبر (میٹریل مینجمنٹ) اور ڈائریکٹر جنرل سیفٹی کے طور پر دوبارہ عہدہ بدلنے کو بھی منظوری دے دی ہے۔

کیڈر  یہ جائزہ 2012 سے زیرالتوا تھا ۔ اس سے ان خدمات سے تعلق رکھنے والے 900 افسران کو فائدے پہنچے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ رض

U- 1152


(ریلیز آئی ڈی: 1565665) وزیٹر کاؤنٹر : 57
یہ ریلیز پڑھیں: English , Tamil , Kannada