پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت

تیل اور گیس کی اندرون ملک تلاش اور پیداوار میں اضافہ کے لئے ایکسپلوریشن اینڈ لائسنسنگ پالیسی میں اصلاح کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 19 FEB 2019 9:07PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  20 فروری ، وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے تیل اور گیس کی اندرون ملک تلاش اور پیداوار میں اضافے کے لئے تلاش اور  لائسنسنگ شعبے میں اصلاح سے متعلق پالیسی خاکہ کو اپنی منظوری دے دی ہے۔پالیسی کا مقصد تیل اور گیس کی تلاش اور پیداوار (ای اینڈ پی) سیکٹر میں نئی سرمایہ کاری کو راغب کرنا، غیر تلاش شدہ علاقوں میں تیل اور گیس کی کھوج سے متعلق سرگرمیوں کو تیزکرنا،ان کی پیداوار والے طاس میں پالیسی کو نرم بنانا شامل ہے۔گھریلو سطح پر تیل اور گیس کی پیداوار میں انجماد/انحطاط، ان کی درآمدات پر انحصار میں  اضافہ اور ای اینڈ پی سرگرمیوں میں سرمایہ کاری میں کمی کے پیش نظر پالیسی میں مزید اصطلاحات کی ضرورت محسوس کی گئی تھی۔

پالیسی اصطلاحات میں چار اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔سب سے پہلے غیرتلاش کئے گئے علاقوں میں تیل اور گیس کی کھوج میں اضافہ کرنا،ایسے طاس میں جہاں تیل اور گیس کی تجارتی پیداوار نہیں ہوتی ہے وہاں پیداوار اور مالیہ میں حکومت کے حصے کے بغیر تلاش اور کھوج کے کام سے متعلق پروگرام کی بنیاد پر ایکسپلوریشن بلاکوں کی بولی لگائی جائے گی۔تاہم ریلئٹی اور آئینی محصولات ادا کرنے ہوں گے۔ لیکن ورک پروگرام کو زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ غیر افادی بولیاں روکنے کے لئے بولی لگانے کے قابل مالیہ کے حصے سے متعلق اوپری حد بھی تجویز کی گئی ہے۔ پالیسی میں تیل اور گیس کی جلد از جلد پیداوار شروع کرنے کے لئے مختصر تلاش کی مدت اور مالی ترغیبات کی  گنجائش بھی  رکھی گئی ہے۔ ٹھیکےداروں کو شفاف اور مسابقت کی بولی لگانے کے عمل کا ذریعہ اپنے قریب ہی خام تیل اور قدرتی گیس کی مارکٹینگ اور ان کی قیمت کے تعین کی پوری آزادی ہوگی۔

دوسرے ان اداروں کو جو گیس کی نئی کھوج کے لئے جن کی فلیڈ ڈیولپمنٹ  پلان( ایف ڈی پی) کے لئے اب بھی مالی ترغیب دینی ہے۔ ان کے لئے گیس کی پیداوار مارکٹینگ اور قیمتوں کے تعین کی  آزادی دی گئی ہے اور گھریلو تیل کی کھوج سے قبل کے معمول کی پیداوار سے زائد پیداوار صورت میں ترغیب دی جائے گی۔تیسرے او این جی سی اور او آئی ایل کے موجودہ کنوئیوں سے پیداوار بڑھانے کے لئے سرکاری دائرہ کار کے دونوں اداروں کے لئے بہتر پیداوار کا پروفائل تیار کیاجائے گا۔پیداوار کے اضافے کے لئے نئی ٹیکنالوجی اور سرمایہ لایا جائے گا ۔ نیز این او سی کو پرائیویٹ شعبے کے شراکتداروں کو اس پروجیکٹ میں شامل کرنے کی اجازت ہوگی۔تال میل کا میکنزم تیار کرکے اور ڈی ای ایچ کی منظوری کے عمل کو سہل بنا کر نیز تنازعات کے حل کا متبادل طریقہ کار اپنا کر ایز آف ڈوئنگ بزنس کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

اس پالیسی کے ذریعہ تیل اور گیس کی کھوج کی سرگرمیوں میں تیزی لانے نیز تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافے کی مدد کے لئے شفاف، سرمایہ کار دوست اور مسابقتی پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا ہے۔ این او سی کے موجودہ کنوئیں کے لئے پیداوار بڑھانے کی اسکیم سے پرائیویٹ سیکٹر کی شراکت میں  نئی ٹیکنالوجی، سرمایہ اور بہتر نظم وضبط کے ذریعہ پیداوار میں اضافے کی امید ہے۔ای این پی سرگرمیوں کے اضافے سے امدادی خدمات کی بہتری، روزگار کے مواقع کے پیداوار، جدید ٹیکنالوجی وغیرہ کی منتقلی کے اعتبار سے بڑی معاشی سرگرمیوں کو فائدہ ہوگا۔گیس اور تیل کی پیداوار سے درآمدات پر انحصار میں کمی لانے ، ملک کی توانائی کو سلامتی کو بہتر بنانے اور ایمپورٹ بل سے متعلق قیمتی زر مبادلہ کی بچت میں مدد ملے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

  م ن۔ش س۔ رض

U- 1127



(Release ID: 1565626) Visitor Counter : 151


Read this release in: Tamil , Kannada , English , Hindi