وزیراعظم کا دفتر

صدر جمہوریہ نے سال 2014،2015 اور 2016 کیلئے ثقافتی ہم آہنگی کے ٹیگور ایوارڈ عطاکئے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 18 FEB 2019 5:46PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،18 فروری  /  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے آج یہاں منعقد ایک تقریب میں سال 2015،2014 اور 2016 کیلئے ثقافتی ہم آہنگی کے ٹیگور ایوارڈ بالترتیب جناب راج کمار سنگھا جیت سنگھ ،  چھایا نوتھ (بنگلہ دیش کی ایک ثقافتی تنظیم ) اور جناب رام ونجی سوتر  کو عطا کئے۔  ایوارڈ پانے والوں کا انتخاب وزیراعظم کی سربراہی میں ایک جیوری نے کیا ہے۔  جس میں بھارت کے چیف جسٹس جسٹس رنجن گوگوئی ، سابق اعلیٰ انتخابی کمشنر این گوپالا سوامی اور ثقافتی تعلقات کی بھارتی کونسل کے صدر جناب ونے ساہسر بدھے شامل ہیں۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ثقافت کسی بھی ملک کی زندگی ہوتی ہے اور وہ اس قوم کو شناخت دیتی ہے ۔ انہوں نے کہا بھارت کی مالا مال ثقافتی وراثت سامراجیت اور بیرونی حملوں  کے پس منظر میں بھی محفوظ رکھی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ گرودیو ٹیگور اور سوامی وویکا نند جیسے لوگوں کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VACQ.jpg

وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے کثیر رخی وراثت  کی گرو دیو کی تخلیقات میں  پوری طرح عکاسی ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رابندر سنگیت میں ہمارے ملک کے تمام رنگ شامل ہیں  اور یہ کسی ایک زبان تک محدود نہیں ہے۔ انہوں نے ٹیگور کی تعلیمات کو وقت کی حد سے بالا تر قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا ان کی تخلیقات سے بہت کچھ سیکھ رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے لوک فن اور روایتی رقص کو بھارتی تہذیب کی علامت تسلیم کیا ہے۔  

https://www.youtube.com/watch?time_continue=2&v=EsYVZSqp2yU

 

منی پوری  رقص کے ماہر جناب راج کمار سنگھا جیت سنگھ کو  سال 2014 کا ایوارڈ دیا گیا۔ بنگلہ دیش کی ایک ثقافتی تنظیم چھایا نود کو سال 2015 کا ایوارڈ دیا گیا۔ یہ ایوارڈ تنظیم کو گرو دیو رابندر ناتھ ٹیگور کی تخلیقات اور بنگلہ آرٹ کے فروغ  میں اس کے تعاون کے لئے دیا گیا ہے۔ معروف مجسمہ ساز اور دانشور جناب رام ونجی سوتر  کو سال 2016 کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ثقافتی ہم آہنگی کا ٹیگور ایوارڈ حکومت کے ذریعے 2012 میں رابندر ناتھ ٹیگور کی 150 سالگرہ کی یادگار کے دوران قائم کیا گیا تھا۔ یہ ایوارڈ ہر سال دیا جاتا ہے اور یہ ایک کروڑ روپئے نقد ، ایک توصیف نامے ،ایک تختی  کے ساتھ ساتھ روایتی دست کاری یا ہینڈ لوم  کی مصنوعات کے ساتھ دیا جاتاہے۔

 

1067U. No.


(ریلیز آئی ڈی: 1565099) وزیٹر کاؤنٹر : 107