کابینہ

کونور ، تامل ناڈو میں ٹیکے تیار کرنے والی نئی یونٹ کے لئے پاسچیور انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو تیس ایکڑآراضی فراہم کرنے کی تجویز کو کابینہ کی منظوری

Posted On: 13 FEB 2019 9:20PM by PIB Delhi

نئیدہلی14فروری۔مرکزی کابینہ نے وزیر اعظم جناب نریندرمودی کی قیادت میں کونور ،تامل ناڈو میں  نئی وائرل ویکسین مینوفیکچرنگ یونٹ  کے قیام کے لئے پاسچیور انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا ( پی آئی آئی ) کو تیس ایکڑ آراضی الاٹ کئے جانے کی تجویز کو اپنی منظوری دے دی ہے۔

          مذکورہ پروجیکٹ کے تحت  وائرل ویکسین  یعنی وبائی امراض کی روک تھا م کے ٹیکے ( مثلاََ ٹی سی اے ،انسداد خسرہ ٹیکے ،جے ای ٹیکے وغیرہ ) اور سانپ کے ڈسنے اور باولے پن کی روک تھام  کے ٹیکے کی تیاری  کے لئے کونور میں  ایک یونٹ قائم  کی جائے گی۔ اس یونٹ کے قیام کے لئے اراضی کو مفت منتقل کیا جائے گا۔

          پروجیکٹ کے لئے اراضی کے استعمال کا نام بھی وزارت صحت اور کنبہ بہبود کے ذریعہ بدل کر ’صنعتی استعمال کے بجائے ادارہ جاتی استعمال‘ کردیا جائے گا۔

فوائد:

          مذکورہ اراضی کا الاٹمنٹ بچوں کے لئے زندگی بچانے والے ٹیکوں کی تیاری کے عمل کی حوصلہ افزائی کرے گا اور ملک میں ٹیکہ سلامتی  کا عمل مستحکم ہوگا۔ساتھ ہی ساتھ لاگت میں کمی آئے گی اور درآمد کئے گئے متبادلوں سے نجات ملے گی کیونکہ فی الحال انہیں باہر سے درآمد کیا جارہا ہے۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-969



(Release ID: 1564488) Visitor Counter : 46