وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت میڈیا اکائیوں کی پہلی سالانہ کانفرنس کا اہتمام
اطلاعات و نشریات کی وزارت حکومت ہند کی سب سے اہم وزارت :کرنل راٹھور
آئی آئی ایس افسران کو جدید ٹیکنالوجی کے شانہ بہ شانہ قدم بڑھانا چاہئے اور روز افزوں نمو پذیر مواصلاتی تمثیلات پر عبور حاصل کرنا چاہئے:کرنل راٹھور
سرکاری تمثیلات میں علاقائی زبانوں کا استعمال اہم ہے: کرنل راٹھور
بہتری رسائی کو یقینی بنانے کے لئےاطلاعات و نشریات کی وزارت کی میڈیا اکائیوں میں عملی تال میل لازمی ہے:امت کھرے
Posted On:
13 FEB 2019 4:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 13فروری 2019؍اطلاعات و نشریات کی وزارت کے تحت کام کرنے والی میڈیا اکائیوں کی پہلی سالانہ کانفرنس آج نئی دہلی کے وگیان بھون میں منعقد ہوئی۔ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کےوزیر مملکت کرنل راجے وردھن راٹھور نے اس کانفرنس کی صدارت کی۔
کانفرنس کے دوران میڈیا اکائیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ۔ کانفرنس میں میڈیا اکائیوں کی آئے دن کے کام کاج کے دوران ان کے درمیان جاری تال میل کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا۔کانفرنس کے دوران مواصلات کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے سازو سامان کا استعمال کرنے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
اس افتتاحی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کرنل راٹھور نے انڈین انفارمیشن سروس کے افسروں کی طرف سے کئے جارہے کام کی ستائش کی اور اطلاعات و نشریات کی وزارت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ایک سب سے اہم اور کلیدی وزارت ہے۔ انہوں نے انڈین انفارمیشن سروس کے افسروں کی تلقین کی کہ وہ مشن کے طورپر کام کریں ، تاکہ ان کے کام میں مزید بہتری آئے۔ انہوں نے آئی آئی ایس افسران سے کہا کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کے شانہ بشانہ قدم بڑھائیں اور روز افزوں نمو پذیر مواصلاتی تمثیلات پر عبور حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مواصلاتی تمثیلات پر عبور حاصل کرنے کے لئے نئے دور کے سازو سامان کا استعمال کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کو اپنائیں۔ وزیر موصوف نے کہا کہ میڈیا یونٹوں کے کام کا اصل امتحان یہ ہے کہ سرکاری مواصلات میں علاقائی زبانوں کے استعمال کو اجاگر کرتے ہوئے بنیادی سطح تک پہنچا جائے۔وزیر موصوف نے آئی آئی ایس پروویشنرز(زیر تربیت افسران) کے لئے غیر ملکی جزو شروع کرنے کے اطلاعات و نشریات کی وزارت کے حالیہ فیصلے کی بھی ستائش کی۔ انہوں نے ملازمت کے دوران اور ملازمت میں آنے کے دوران تربیت کو بہتر بنانے کی سمت مسلسل کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
اطلاعات و نشریات کی وزارت کے سیکریٹری جناب امت کھرے نے کہا کہ تمام میڈیا اکائیوں کو بہتر تال میل سے کام کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ بہترطورپر آگے بڑھنے کے لئے نتیجے کواور زیادہ اچھا کیا جاسکے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح سے کام کرنے کی ضرورت ہے، جس سے کہ کوئی نتیجہ برآمد ہوسکے۔ انہوں نے بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ مسلسل ہم آہنگ رہنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
کانفرنس میں ملک بھر کے 125 زیادہ افسروں نے شرکت کی، جو اطلاعات و نشریات کی وزارت کی مختلف اکائیوں میں کام کررہی ہے۔
U: 938
(Release ID: 1564298)
Visitor Counter : 130