وزیراعظم کا دفتر

وزیراعظم نے ورنداون میں ناداربچوں کو کھانے کی 300کروڑویں تھالی پیش کی

Posted On: 11 FEB 2019 4:24PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،12فروری :وزیراعظم  ، جناب نریندرمودی نے  کل اترپردیش کے ورنداون کا دورہ کیا۔ انھوں نے   چندرودیے مندر، واقع ورنداون  میں اکشے پاترفاونڈیشن کے  300کروڑویں   کھانے کی تھالی  پیش کئے جانے  کی علامت کے طورپرایک لوح کی رونمائی کی  ۔ وزیراعظم نے اسکولوں کے نادار بچوں کے کھانے کے لئے تین اربویں  تھالی پیش کی ۔ انھوں نے  اسکون  کے اچاریہ ، وگ راہا کے سریلا پربھوپداکو گلہائے  عقیدت نذرکئے۔ 

          اترپردیش کے گورنر، جناب رام نائک ، اترپردیش کے وزیراعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ ، اکشے پاترفاونڈیشن کے  چیئرمین سوامی مدھوپنڈت داس اور دیگرممتاز شخصیات اس موقع  پرموجود تھیں ۔

          اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے ، وزیراعظم نے اکشے پاترفاونڈیشن کی کوششوں کی ستائش کی اورکہا کہ 1500 بچوں سے شروع کی جانے والی  تحریک اورخدمات آج ملک بھرمیں 17لاکھ بچوں کو مڈڈے میل فراہم کررہی ہے ۔ انھیں یہ جان کر خوشی ہوئی تھی کہ پہلی کھانے کی تھالی اٹل بہاری واجپئی  جی کے دوراقتدارمیں پیش کی گئی تھی اور3اربویں تھالی پیش کرنے  کا  اعزاز انھیں  حاصل ہواہے ۔ انھوں نے کہاکہ عمدہ تغذیہ اور اعلیٰ صحت مندبچپن نئے بھارت کی بنیاد  ہے ۔

          وزیراعظم نے کہاکہ صحت مندی  کے  تین اہم پہلو ہیں :تغذیہ ،  ٹیکہ لگاکر بیماریوں سے محفوظ کرنا  اور صفائی ستھرائی  اورانھیں  حکومت کی ترجیحات  میں  شامل کیاگیاہے ، اور ساتھ ہی ساتھ قومی تغذیہ مشن ،  مشن اندردھنش  اور سووچھ بھارت  ابھیان  ان  کی حکومت کے  بڑے  اقدامات ہیں ۔ قومی تغذیہ مشن گذشتہ برس شروع کیاگیا  تھا جو ہرماں  اور بچے کو باقاعدہ تغذیہ کی فراہمی  کے اپنے  عہدبستگی کا مظہرہے ۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ ‘‘اگرہم ہرماں اور ہربچے تک عمدپہ تغذیہ  کی فراہمی کے  اپنے وعدے  کی  تکمیل کرنے  میں کامیاب ہوجاتے ہیں ، تو اس سے بہت  سی انسانی زندگیاں بچانے میں کامیابی حاصل ہوسکے گی ۔ ’’

          مشن اندردھنش پروگرام پراظہارخیال کرتے ہوئے ، انھوں نے کہا کہ قومی پروگرام میں مزید پانچ ٹیکو ں کا اضافہ کیاگیاہے ۔3کروڑ 40لاکھ بچے اور 90لاکھ حاملہ خواتین اب تک اس ٹیکہ کاری  مہم سے مستفیض ہوچکی ہیں ۔ وزیراعظم نے مشن اندردھنش کو ایک سرکردہ طبی جریدے کے ذریعہ 12بہترین عالمی طریقہ ہائے کارمیں شامل کئے جانے کے لئے منتخب کئے جانے پراس مشن کی ستائش کی ۔

          سووچھ بھارت ابھیان اورصفائی ستھرائی کے بارے میں اظہارخیال کرتے ہوئے انھو ںنے کہاکہ بین الاقوامی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ ٹوائلٹ کے استعمال سے 3لاکھ افراد کی جانیں بچائی جاسکتی ہیں ۔ سووچھ بھارت اس سمت میں ایک قدم ہے ۔

          وزیراعظم نے پردھان منتری ماترووندنا یوجنا ، اجولایوجنا ، راشٹریہ گوکل مشن جیسے دیگرسرکاری پہل قدمیوں کا ذکرکیا۔ انھوں نے کہاکہ اجولا یوجنا کے تحت حکومت نے صرف اترپردیش میں ایک کروڑمفت گیس کنکشن فراہم کرائے ہیں ۔

          گایوں کے تحفظ ، حفاظت اورترقی کے لئے راشٹریہ کام دھینوآیوگ قائم کیاجارہاہے ۔ مویشی پالن میں مصروف عمل افراد کی مدد کے لئے حکومت کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کا ذکرکرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کسان کریڈٹ کارڈ کے تحت ایسے لوگوں کے لئے تین لاکھ  روپے قرض فراہم کرنے کا انتظام کیاگیاہے ۔ انھوں نے کہاکہ پردھان منتری کسان یوجنا کا مقصد کاشت کاروں کی فلاح وبہبود کو یقینی بناناہے جس میں اترپردیش کے کاشت کا رسرفہرست ہیں کیونکہ بیشترکاشت کاریہا ںایسے ہیں جن کے پاس پانچ ایکڑسے کم آراضی ہے ۔

          اپنی تقریرختم کرتے ہوئے وزیراعظم ن ےکہاکہ اس فاونڈیشن کی کوششوں سے میں سے ہم کی رونماہونے والے تغیرکی جھلک ملتی ہیں یعنی ہمیں اپنے نجی دائرہ سے اوپراٹھ کر معاشرے کے بارے میں فکرکرنی چاہیئے ۔

          اکشے پاترفاونڈیشن انسانی وسائل کی ترقی اورفروغ کی وزارت اورریاستی حکومت کے ساتھ تال میل بناکرکام کرتاہے اورمڈڈے میل پروگرام کے تحت لاکھوں بچوں کو معیاری ، صحت بخش اورتغذیہ بخش کھانافراہم کرتاہے ۔ اس فاونڈیشن نے 14702اسکولوں کے ، 12ریاستوں کے 1.76ملین بچوں کو مڈڈے میل فراہم کیاہے ۔ 2016میں اکشے پاترنے اس وقت کے بھارت کے صدرجمہوریہ ہند جناب پرنب مکھرجی کی موجودگی میں دوبلین مجموعی کھانے تقسیم کئے تھے ، وزیراعظم جناب نریندرمودی کے ذریعہ اسکولوں کے ناداربچوں کو 3سوکروڑویں تھالی کی پیش کش اس جانب ایک دوسرا قدم ہے جو معاشرے کے ناداراورحاشیئے پرزندگی بسرکرنے والے طبقات کے بچوں کی فلاح وبہبود کے لئے اٹھایاگیاہے ۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔م ن ۔س ش ۔  ع آ) (

U-900



(Release ID: 1563967) Visitor Counter : 62