وزیراعظم کا دفتر

سووچھ شکتی 2019 :سووچھ بھارت کے لئے دیہی خواتین چیمپینز


وزیراعظم کل کروکشیتر سے سووچھ شکتی 2019 کا آغاز کریں گے

ملک بھر کی خاتون سرپنچوں کو اعزازسے نوازا جائے گا

Posted On: 11 FEB 2019 5:19PM by PIB Delhi

نئیدہلی12فروری۔وزیراعظم جناب نریندر مودی کل یعنی 12فروری 2019  کو ہریانہ کے شہر کروکشیترجائیں گے ۔ جہاں وہ  ملک بھر کی خاتون سرپنچوں کے  کنوینشن میں  شرکت کریں گے  اور سووچھ شکتی 2019  ایوارڈس  تقسیم کریں گے ۔اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم کروکشیتر میں   سووچھ سندر شوچالیہ نمائش دیکھیں گے اور ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔اس موقع پر وزیر اعظم ہریانہ کے مختلف  ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے ۔

 واضح ہوکہ سووچھ شکتی 2019  ایک قومی تقریب ہے ،جس کا مقصد  سووچھ بھارت مشن میں  قائدانہ خدمات انجام دینے والی دیہی خواتین کی قائدانہ صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے ۔ اس تقریب میں ملک بھر کی خاتون سرپنچ  اور پنچ   شرکت کریں  گی۔ امید ہے کہ اس سال سووچھ شکتی  کی تقریب  میں  1500  ہزار خواتین شرکت کریں گی ۔ اس  تقریب کا مقصد خواتین کو بااختیار بنانا ہے ۔ حکومت ہند کی  پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کی وزارت ہریانہ سرکار  کے اشتراک سے  سووچھ شکتی 2019  کا اہتمام کررہی ہے ۔ سووچھ بھارت کے لئے دیہی علاقوں کی زمینی سطح کے بہترین طریقوں  کی معلومات یہ خواتین آپس میں  شیئر کریں  گی۔ اس تقریب میں  سووچھ بھارت اور حال ہی میں شروع کئے گئے سووچھ سندر شوچالیہ   کی کامیابیاں  پیش کی جائیں گی۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

 

م ن ۔س ش ۔رم

U-898



(Release ID: 1563960) Visitor Counter : 89