خلا ء کا محکمہ

بھارت کا مواصلاتی سیارچہ جی سیٹ ۔ 31فرینچ گوئیانہ سے کامیابی کے ساتھ داغاگیا

प्रविष्टि तिथि: 06 FEB 2019 11:44AM by PIB Delhi

نئی دہلی’6فروری :  بھارت کا جدید ترین مواصلاتی سیارچہ جی سیٹ ۔31آج علی الصباح فرینچ گوئیانہ میں خلائی بندرگاہ سے کامیابی کے ساتھ داغاگیا۔

          خلأ میں جانے والا راکٹ آریان 5 وی اے ۔247فرینچ گوئیانہ میں کورو کے مقام  سے بھارتی وقت کے مطابق صبح 2بج کر 31منٹ پر بھارت کا جی سیٹ ۔31 اور زمین کے مدار میں  گھومنے والا سعودی سیارچہ ۔1/ہلازسیٹ 4سیٹلائٹ ، مقررہ وقت کے مطابق لے کرگیا۔ 

  پرواز کے 42منٹ بعد جی سیٹ 31آریان 5کی اوپرکی منزل سے الگ ہوگیا۔ 2536کلوگرام کا جی سیٹ 31سیارچہ زمین کے مدارمیں گھومتے ہوئے کے یو۔ بینڈ ٹرانسپونڈرصلاحیت میں اضافہ کریگا۔ اس سیارچے سے اندرون مدار کچھ سیارچوں کی کام کاج کی خدمات میں تسلسل فراہم کریگا۔ جی سیٹ ۔31، اسرو کے شروع کے ان سیٹ /جی سیٹ سیارچہ سیریز سے ہی بنایاگیاہے ۔

  اسرو کے چیئرمین ڈاکٹرکے سون نے کہاکہ جی سیٹ ۔31میں منفرد انداز کی کنفگیوریشن ہے، جس سے ایک بڑے خطے کا احاطہ ہوتاہے ۔ سیارچہ سے بھارت کی اصل زمین اور جزیروں کے لئے مواصلاتی خدمات فراہم ہوں گی ۔

ڈاکٹرسیون نے یہ بھی کہاکہ جی سیٹ ۔31سے ڈی پی ایچ ٹیلی ویژن خدمات ، اے ٹی ایم، اسٹاک ایکسچینج ، ڈیجیٹل سیٹلائٹ  کے ذریعہ خبریں حاصل کرنے ( ڈی ایس این جی ) اور ای حکمرانی لاگوکرنے کے لئے وی سیٹ سے کنکٹی وٹی فراہم ہوگی ۔ اس سیارچے کو مواصلات کے نئے نئے استعمال کے لئے بڑے پیمانے پرڈیٹاٹرانسفرکے لئے بھی استعمال کیاجائیگا۔

 آئندہ دنوں سائنس داں مرحلہ وارطریقے سے مدارمیں اضافہ کریں گے تاکہ اس سیارچے کو زمین کے مدارمیں پہنچایاجاسکے ۔ یہ سیارچہ سبھی مداروں کی جانچ پوری ہوجانے کے بعد کامیابی کے ساتھ کارکردگی انجام دینے لگے گا۔   

**************

U-716


(रिलीज़ आईडी: 1562810) आगंतुक पटल : 251
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Marathi , हिन्दी , Tamil