وزیراعظم کا دفتر

مہاتما گاندھی کی وراثت کا احترام


میں سمجھتا ہوں کہ مہاتماگاندھی کی تعلیمات آج بھی اتنی ہی افادیت کی حامل ہیں جتنی ان کی زندگی میں افادی تھیں:وزیراعظم نریندر مودی

प्रविष्टि तिथि: 30 JAN 2019 7:24PM by PIB Delhi

نئیدہلی۔31؍جنوری۔ وزیراعظم کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے ہی جناب نریندر مودی  نے اس امر کو یقینی بنانے کی کوششیں کی ہیں کہ بابائے قوم آنجہانی مہاتما گاندھی کے نظریات ، اصول اور تعلیمات کو تقریروں اور اقدامات کے ذریعے نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں پھیلایا جائے ۔

وزیراعظم کے دست مبارک سے 30 جنوری 2019 کو، نیشنل سالٹ ستیہ گرہ میموریل  ملک وقوم کے نام وقف کیاجانا  ہندوستان کی تحریک آزادی  کے انتہائی اہم واقعات کا جذبہ اور توانائی ایک بار پھر پیدا کرتا ہے۔ یہ مہاتما گاندھی  اور اُن 80 ستیہ گرہیوں  کی یاد تازہ کرتا ہے،جنہوں نے ہندوستان کے اقتدار پر قابض  نوآبادیاتی  آمریت میں لرزہ پیدا کردیا تھا ۔

دراصل سالٹ ستیہ گرہ میموریل وزیراعظم نریندر مودی کے ان بیشتر اقدامات میں سے ایک ہے جو مہاتما گاندھی کی روایت کو آگے بڑھاتا ہے۔  وزیراعظم کا مقبول پروجیکٹ سوچھ بھارت ابھیان  بھی دراصل مہاتماگاندھی کی تعلیمات سے حوصلہ افزائی کرنے کا نتیجہ ہے ۔ اس کاآغاز 2اکتوبر 2014 کو نئی دہلی میں گاندھی جینتی کے موقع پر کیا گیا تھا۔ انہوں نے اس اسکیم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا  کہ ایک صاف ستھرا ہندوستان ملک وقوم کو ایسا بہترین خراج تحسین ہوگا جو 2019 میں مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں پیش کیا جائیگا۔

وزیراعظم نریندر مودی کی بدولت اب سوچھتا یعنی صفائی ستھرائی  ایک ایسی عوامی تحریک بن گئی ہے جو مہاتما گاندھی کی زندگی کے اُن دنوں کی یاد دلاتی ہے جب آزادی حاصل کرنے کا جذبہ ایک تحریک کی شکل اختیار کرگیا تھا۔ گزشتہ ساڑھے چار برسوں کے دوران  اس اسکیم نے ہندوستان میں زبردست تبدیلیاں پیدا کی ہیں جن کے نتیجے میں عوام الناس میں زبردست بیداری پیدا ہوئی ہے۔  ریاستی سرکاروں نے کھلے میں رفع حاجت کی لعنت سے پاک ہونے کی  دوڑ میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کی ہے اور اب ہندوستان صفائی ستھرائی کے  سو فیصد دائرے سے بہت قریب پہنچ چکا ہے۔ 

کھادی ایک ایسا معاملہ تھا جو مہاتما گاندھی نے تحریک آزادی کے دوران پورے ہندوستان کے  ذہن میں زبردست توانائی کے ساتھ  زندہ کردیا تھا۔ لیکن بعد میں کھادی میں دلچسپی  کم ہوتی چلی گئی تھی لیکن اب وزیراعظم نے خاص طور سے اپنی تقریروں کے ذریعے  کھادی میں دوبارہ زبردست دلچسپی پیدا کردی ہے۔  وزیراعظم نے اپنے ماہانہ من کی بات پروگرام میں  کھادی کی مصنوعات کی خریداری کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے  کھادی اور چھوٹی صنعتوں  کے احیاء پر زبردست زور دیا ہے۔  جناب نریندر مودی کے نعرے کا اثر اس قدر زبردست ہوا کہ  کھادی کی فروخت میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ 

مہاتما گاندھی کی 150ویں سالگرہ  اس بار ایک دوسالہ تقریبات کے  طور پر منائی جائے گی جس کے دوران مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا ۔ مہاتما گاندھی کے تصورات کی یادگار پیش کرتے ہوئے  مہاتما گاندھی انٹرنیشنل  سینیٹیشن کنوونشن  (ایم جی آئی ایس سی)   نئی دہلی میں 29ستمبر سے 2 اکتوبر 2018 تک  اہتمام کیا گیا تھا ، ان چار روزہ تقریبات میں  متعدد وزراء اور دنیا  بھر میں صفائی ستھرائی کے میدان کے قائدین نے شرکت کی تھی اور اپنے تجربات ایک دوسرے کے  ساتھ بانٹے تھے۔ 

مہاتما گاندھی کا مقبول عام  بھجن ’’ویشنو جنتو‘‘   آج عوامی سطح پر انتہائی مقبولیت حاصل کرچکا ہے، دنیا بھر کے 124 ملکوں کے  فنکاروں نے اس بھجن کو اپنی موسیقی سے سجایا ہے۔  اس پروجیکٹ سے ہندوستان کے خوبصورت بھجنوں کے بارے میں پوری دنیا میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے۔ 

ا س کے ساتھ ہی وزیراعظم جناب نریندر مودی نے  احمد آباد میں مہاتما گاندھی   کے قائم کردہ سابرمتی آشرم کو بھی  ہندوستان کی سفارتکاری  کی کوششوں میں سرفہرست کردیا ہے۔ چینی صدر جناب شی جن پنگ  ، اسرائیل کے وزیراعظم  بنجامن نیتن یاہو اور جاپان کے وزیر اعظم جناب شنزو آبے  سمیت  اہم عالمی لیڈروں نے سابرمتی آشرم جاکر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔  چینی صدر نے تواپنی سابرمتی آمد کو  اپنی زندگی کا انتہائی یادگار واقعہ قرار دیا۔

یاد رہے کہ 2018 میں  راج کوٹ کے الفریڈ ہائی اسکول میں  مہاتما گاندھی میوزیم  کا افتتاح کیا گیا تھا، یہ وہی اسکول تھا جہاں سے مہاتما گاندھی  نے 1887 میں اپنا میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا۔  وزیرعاظم نے مہاتماگاندھی کے  خیالات ، نظریات اور تصورات  کو عملی بناتے ہوئے یہ بتادیا ہے کہ  مہاتما گاندھی کے نظریات اکیسویں صدی میں بھی کس قدر عظیم افادیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے مہاتما گاندھی کی تعلیمات کو عوام میں  تحریک پیدا کرنے  اور نئے ہندوستان کی تعمیر کے مشن میں شامل کرنے کیلئے استعمال کیا ہے۔ ان کے اقدامات نے مہاتماگاندھی کے اصولوں اور قدروں کو آج بھی  حقیقی بنادیا ہے۔

جناب نریندر مودی نے 2 اکتوبر 2018 کو ، خود اپنے بلاگ پر جو الفاظ لکھے تھے  وہ آنجہانی باپو جی کی روایت  کو فروغ  دینے کے  تصور کی عکاسی کرتے ہیں۔ انہوں نے لکھا تھا   ہندوستان  ہمہ جہت تنوع کی سرزمین ہے اگردنیا میں کوئی ایسا شخص تھا جس نے سب کو یکجا کرکے  تمام اختلافات سے بالا تر ہوکر  نوآبادیاتی آمریت کے خلاف  جنگ کرنے  اور دنیا میں ہندوستان کے  مرتبے کو بلند کرنے  کا عظیم کارنامہ انجام دیا تو وہ آنجہانی مہاتما گاندھی تھے۔ آج ہم ہندوستان کے ایک  ارب تیس کروڑ  لوگ  ملک وقوم کے لئے باپو جی کے خوابوں  کو عملی تعبیر دینے کیلئے عہد بستہ ہیں۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U-602


(रिलीज़ आईडी: 1562040) आगंतुक पटल : 221
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi , Assamese , Gujarati , Tamil , Kannada