کامرس اور صنعت کی وزارتہ
وزارت تجارت نے ایس ای زیڈ پالیسی سے متعلق بابا کلیانی گروپ رپورٹ پر آراء طلب کیں
Posted On:
22 JAN 2019 11:48AM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 22 جنوری ؍وزارت تجارت و صنعت کے محکمہ تجارت نے بھارت کی ایس ای زیڈ پالیسی کے مطالعہ کے لئے جون ، 2018 میں میسرز بھارت فورج لمیٹیڈ کے چیئر مین اور ایم ڈی جناب بابا کلیانی کی صدارت میں ایس ای زیڈ اسٹیک ہولڈرز کا ایک گروپ تشکیل دیا تھا ۔ اس گروپ نے غور و خوض کے بعد اپنی رپورٹ پیش کر دی ہے ۔ اس رپورٹ کی سفارشات پر مشورے ؍ آراء کے لئے اس کی ایک کاپی SEZindia.nic.in کی ویب سائٹ پر دستیاب کرائی گئی ہے ۔ مشورے اور آراء ای میل آئی ڈی : moc-epz[at]nic[dot]in کو 30 جنوری ، 2019 تک مطلوب ہیں ۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
U . 467
(Release ID: 1560917)