کابینہ

مرکزی کابینہ نے ایڈوانس  ماڈل سنگل ونڈو فروغ دئے جانے کی ہند-جاپان مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دی

Posted On: 10 JAN 2019 8:52PM by PIB Delhi

نئیدہلی11  جنوری  ۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے    مرکزی کابینہ کے اجلاس میں  ڈیولپمنٹ آف  ایڈوانس ماڈل سنگل ونڈو   پر ہند –جاپان مفاہمتی عرضداشت کی منظوری دے دی ۔

فوائد :

          اس مفاہمتی عرضداشت سے ایڈوانس ماڈل سنگل ونڈو کے فروغ کے کام اور اسے ہندوستان میں کاروباری کام کاج کے لئے ضروری انتظامی طریق کار  کے  لئے  مرکزی اور ریاستی سرکاروں میں شروع کرنے  اور ایک ایسا نظام فروغ دینے میں  مدد ملے گی۔ جس میں تیز رفتاری کے ساتھ کام مکمل کیا جاسکے گا تاکہ   ہندوستان میں  ایز آف ڈوئنگ بزنس کے لئے  حکومت ہند کی کوششوں  میں تیز رفتاری پید ا کی جاسکے ۔  واضح ہوکہ ایڈوانس ماڈل سنگل ونڈو     ہندوستان اور بیرون ملک بہترین طریقوں  پر مبنی ہے ،جس میں  معیارات  کی اندازہ کاری کی جاسکتی ہے اور ہندوستان میں سنگل ونڈو کے قیام میں  آنے والی رکاوٹوں کی شناخت کی جاسکے گی ۔اس طرح اس سے سرمایہ کاری کو فروغ  حاصل ہوگا۔

 

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

U-250



(Release ID: 1559562) Visitor Counter : 67