وزیراعظم کا دفتر

بھوٹان کے وزیراعظم  کے ہندستان   کے  سرکاری دورے کے دوران وزیراعظم  کا پریس بیان

Posted On: 28 DEC 2018 1:39PM by PIB Delhi

عزت مآب ، وزیراعظم لوٹے  شیرنگ

بھوٹان سے   یہاں آئے سبھی مہمانان خصوصی

دوستو!

یہ برس  ہندستان اور بھوٹان کے سیاسی  تعلقات کے گولڈن جوبلی  کا سال ہے۔ اس  تاریخی  اور مبارک  سال  میں وزیراعظم  ڈاکٹر لوٹے کا  ہندستا ن میں  دل سے خیر مقدم  کرنا میرے لئےواقعی   بہت خوشی کی بات  ہے ۔ بھوٹان میں اس سال تیسرے  عام انتخابات  کے   کامیابی کے ساتھ انعقاد  کے لئے  بھوٹان حکومت  اور بھوٹان کے عوام، دونوں  کا  میں تہہ دل سے  خیر  مقدم کرتا ہوں۔  ان انتخابات   میں کامیابی کے لئے وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے کو میری جانب سے  بہت بہت  مبارک باد اور نیک خواہشات۔  مجھے یقین  ہے کہ  ان کی قیادت  میں بھوٹان  کامیابی اور خوشحالی کی راہ پر  ترقی کرتا رہے  گا۔

دوستو!

وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے  نے بھوٹان کے لئے اپنے  ‘‘نیرونگ دی گیپ ’’نظریے  کے بارے میں مجھے  تفصیلی معلومات فراہم کرائی۔  میں ان کے نظریہ کی تعریف تو کرتا ہی ہوں ، مجھے  اس لئے بھی بہت خوشی ہے کہ   ان کا  یہ نظریہ میرے  ‘‘سب کا ساتھ  ، سب کا وکاس’’  کے وژن سے میل کھاتا ہے۔ میں  نے وزیراعظم کو  یقین دلایا ہے کہ  بھوٹان کی ترقی میں ہندستان ہمیشہ   کی طرح  ایک بھروسے مند  دوست اور ساجھے دار کا کردار نبھاتا رہے گا۔  بھوٹان کے 12 ویں  پانچ سالہ  منصوبے  میں ہندستان  چار ہزار، پانچ سو  کروڑ روپے کا تعاون دے گا۔ یہ تعاون    بھوٹان کی   ضروریات  اور ترجیحات کے  عین مطابق ہوگا۔

دوستو!

بھارت اور بھوٹان کے   باہمی تعاون کی طویل تاریخ میں   ہائیڈرو  پروجیکٹ میں تعاون کا ایک  اہم حصہ رہا ہے۔  آج ہم نے   اس اہم   شعبے کے  سبھی متعلقہ پروجیکٹوں میں  اپنے  باہمی  اشتراک   و تعاون کا  جائزہ لیا ہے۔ یہ خوشی کی بات ہے کہ  مانگ -دیچھو    پروجیکٹ پر   کام  جلد ہی پورا ہونے والا ہے۔  اس پروجیکٹ کے ٹیرف پر  بھی   اتفاق رائے   ہوگیا ہے۔   دیگر پروجیکٹوں پر بھی     کام  اطمینان بخش  طریقے سے    چل رہا ہے اور ہم دونوں   سبھی پروجیکٹوں کو   مزید رفتار دینا چاہتے ہیں۔   ہمارے باہمی تعاون میں   ایک نیاباب  خلائی سائنس  کا بھی ہے۔   مجھے خوشی ہے کہ     ساؤتھ ایشیا سٹیلائٹ سے فائدہ اٹھانے کے لئے     اسرو کے ذریعہ بھوٹان میں بنایا جارہا   گراؤنڈ اسٹیشن بھی     جلد ہی تیار ہونے والا ہے۔  اس پروجیکٹ کے مکمل ہونے سے بھوٹان کے دور دراز علاقوں میں بھی موسم کی جانکاری     ،  ٹیلی میڈیسن     اور قدرتی آفات کی صورت    میں ریلیف فراہم   کرانے جیسے کاموں میں مدد   ملے گی۔  

دوستو!

 آج   وزیراعظم ڈاکٹر لوٹے نے مجھے ایک خوشخبری بھی  دی ہے۔  بھوٹان سرکار نے    جلد ہی    روپے کارڈز  کو شروع  کرنے کا   فیصلہ لیا ہے۔  اس فیصلے کے لئے میں آپ کا   تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان عوام سے عوام    کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔   

عزت مآب

 آپ نے   اپنے پہلے بیرون ملک کے دورے کے لئے بھارت  کا انتخاب کیا   اور  چار  برس پہلے   وزیراعظم   بننے کے بعد میں نے بھی اپنا پہلا بیرون ملک کا دورہ بھوٹان کا ہی کیا تھا۔   ایک دوسرے کے ساتھ    باہمی تعاون کو مضبوط کرنے کے لئے ،  ترقی کی راہ پر    قدم سے قدم ملا کر   آگے بڑھنے کے لئے      ہمارے مشترکہ عہد کا یہ  عکاس ہے۔ مجھے یقین ہے کہ    بھارت کا آپ کا یہ دورہ   ہمارے تعلقات کو  ایک نئی  رفتار  فراہم کرنے میں    کامیاب ہوگا۔  انہیں الفاظ کے ساتھ   ایک  بار  پھر میں    ہندستان میں  آپ کا اور آپ کے وفد کا دل سے استقبال کرتا ہوں۔

شکریہ!

تاشی دیلیگ !

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

U- 6495



(Release ID: 1557657) Visitor Counter : 78