محنت اور روزگار کی وزارت

ای ایس آئی سی نے غیرآئی پی افراد  کو اپنے ماتحت اسپتالو ں سے طبی خدمات سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دی


ای ایس آئی سی میں تقریباََ 5200 مختلف اسامیوں پرتقرر

Posted On: 06 DEC 2018 2:02PM by PIB Delhi

نئیدہلی06دسمبر۔محنت اورروزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) جناب سنتوش کمار گنگوار  کی صدارت میں  5دسمبر 2018  کو 176 ویں میٹنگ میں پی ایس آئی کارپوریشن نے   اپنی خدمات  بہم پہنچانے کے نظام میں بہتری لانے کے اقدامات پر بات چیت کی ۔

                  میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ غیر آئی پی افراد کو اپنے ماتحت پی ایس آئی سی اسپتالوں سے  طبی خدمات کا فائدہ اٹھانے کی اجازت دی ۔ ای ایس آئی سی نے اوپی ڈی مشورے کے لئے دس روپے کی سبسڈی والے  یوزر چارجز  مقرر کئے ہیں ، جو  داخل کئے گئے مریضوں کے لئے سی جی ایچ ایس کی 25فیصد شرح ہے۔ ان لوگوں کو ابتدائی طور پر ایک سال تک اصل قیمت پر دوائیں بھی فراہم کرائی جائیں گی۔اس سے عام آدمی کو  اعلیٰ طبی خدمات بہت ہی کم قیمت پر فراہ کرنے میں  زبردست مدد ملے گی اس کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی یقین دہانی ہوجائے گی کہ اسپتالوں کو عام آدمی کے کاز کے لئے پوری طرح استعمال کیا جارہا ہے ۔

                  ای ایس آئی سی میں اس عمل کے تحت سماجی سیکورٹی افسر ، گریڈ 2  کے بیمہ طبی افسر جونئیر انجنئیر  ،اساتذہ ، نیم طبی عملے اور نرسنگ کارکن ، یوڈی سی اور اسٹینو وغیرہ جیسے مختلف  زمروںمیں  5200 عہدوں پر تقرر کئے جائیں گے ۔

                  قومی سطح کی کم سے کم اجرت میں  176 روپے تک کے اضافے کے پیش نظر ، میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ  ملازمین  کے  کنٹری بیوشن  کے حصے   کو مستثنی ٰ  کرنے کی حد 137 روپے میں اضافہ کرکے اسے 176  روپے کردیا جائے ۔

********************

U-6076



(Release ID: 1554865) Visitor Counter : 84