مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

پردھان منتری آواس یوجنا(یو) کے تحت مکانوں کی تعداد مسلسل منظوری سے اب بڑھ کر 65 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے

Posted On: 28 NOV 2018 3:47PM by PIB Delhi

پردھان منتری آواس یوجنا(یو) کے تحت 40 ویں سی ایس ایم سی2,05,442 مکانوں کی منظوری، مہاراشٹر میں 1,16,042 مکانوں کی منظوری، کرناٹک میں 31,657 مکان، بہار میں 26,880 مکانوں، تمل ناڈو میں 15,529 مکانوں اور جموں وکشمیر میں 15,334 مکانوں کو منظوری دی گئی

نئی دہلی،28نومبر/پردھان منتری آواس یوجنا(یو) کے تحت مکانوں کی تعداد کی منظوری میں لگاتار اضافہ ہورہا ہے اور اب یہ تعداد بڑھ کر 65,04,037 تک پہنچ گئی ہے۔ ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے پردھان منتری آواس یوجنا( شہری) کے تحت شہری غربا کے بہبود کے لئے 2,05,442 مزید سستے مکانوں کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔یہ منظوری آج یہاں منعقدہ سینٹرل سینکشننگ اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی کی40 ویں میٹنگ میں دی۔

مہاراشٹر کے لئے 1,16042 سستے مکانات جبکہ کرناٹک کو 31,657 سستے مکانوں کی منظوری دی گئی ہے۔ بہار میں منظور شدہ مکانات کی تعداد 26,880 ہے جب کہ تمل ناڈو کے لئے 15,529 مکانات اور جموں  و کشمیر کے لئے 15,334 مکانات کی تعمیر کو منظوری دی گئی ہے۔

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سیکریٹری جناب درگا شنکر مشرا کی سربراہی میں یہاں منعقدہ میٹنگ میں 7,391 کروڑ روپے کی لاگت کے جس میں 3,082 کروڑ روپے کی مرکزی امداد شامل ہے کل 392 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے۔

مستفیدین کے مفاد میں تعمیر( بی ا یل سی) عمودی( ورٹیکل) کے تحت 85,227 مکانات کو منظوری دی گئی ہے جبکہ شراکت میں سستے مکانات کی تعمیر( اے ایچ پی) عمودی)( ورٹیکل) کے تحت 1,20,215 مکانات کو منظوری دی گئی ہے۔

***********

U – 5962



(Release ID: 1554124) Visitor Counter : 72


Read this release in: Tamil , English , Malayalam