نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدرجمہوریہ دوسری عالمی ہندو کانفرنس سے خطاب کرنے کے لئے امریکہ جائیں گے

Posted On: 06 SEP 2018 12:53PM by PIB Delhi

نئیدہلی،06ستمبر۔نائب صدر جمہوریہ ہند جناب ایم وینکیا نائیڈو 8  اور 9 ستمبر 2018  کو امریکہ کا دورہ کریں گے ، جہاں وہ 1893  میں دنیا کے مذاہب کے اجلاس  میں  سوامی وویکانند کی تاریخی تقریر کی 125  ویں سالگرہ کے موقع پرشکاگومیں ہونے والی دوسری عالمی ہندوکانفرنس سے خطاب کریں گے۔

          نائب صدر جمہوریہ گریٹرشکاگوکے ہندومندر میں ایک پروگرام میں  بھی شرکت کریں گے ، جس کا اہتمام امریکہ میں  14  تیلگو انجمنوں نے کیا ہے ۔جناب وینکیا نائیڈو ان بہت سے عالمی لیڈروں کے ساتھ باہمی مذاکرات میں بھی شرکت کریں گے جو  اس کانفرنس کے موقع پر اس تقریب میں شرکت کررہے ہیں۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔ح ا ۔رم

U-4606


(Release ID: 1545132) Visitor Counter : 163
Read this release in: English , Marathi , Gujarati , Tamil