وزارت خزانہ
جولائی 2018 کے لئے جی ایس ٹی مالیہ کی وصولیابی
Posted On:
01 AUG 2018 3:04PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 1 اگست 2018/جولائی 2018 کے مہینے کے لئے جی ایس ٹی مالیہ کی کل وصولیابی 96483 کروڑ روپے رہی جس میں سے سی جی ایس ٹی کے 15،877 کروڑ ، ایس جی ایس ٹی کے 22،293 کروڑ ، آئی جی ایس ٹی کے 49،951 کروڑ (جس میں درآمدات کے سلسلہ میں حاصل کئے جانے والے 24،852 کروڑ روپے بھی شامل ہیں) اور محصول 8،362 کروڑ روپے (جس میں درآمدات کے سلسلہ میں وصول کئے گئے 794 کروڑ روپے بھی شامل ہیں۔ یہ وصولیابی توقع کے قریب قریب عین مطابق ہے۔
جولائی 2018 میں 31 تاریخ تک فائل کئے گئے جی ایس ٹی آر 3بی ریٹرنس کی تعداد 66 لاکھ رہی جبکہ 30 جون 2018 تک جون کے مہینے میں فائل کئے گئے ریٹرنس کی تعداد 64.69 لاکھ تھی۔
اپریل -مئی 2018 کے مہینوں کے لئے جی ایس ٹی کی تلافی کے طور پر ریاستوں کو 3899 کروڑ روپے جاری کئے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
م ن۔ج ۔ ج۔
U- 3953
(Release ID: 1541011)
Visitor Counter : 103