سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

درج فہرست ذاتوں کے لئے ریزرویشن

प्रविष्टि तिथि: 31 JUL 2018 1:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 31؍جولائی،    سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب وجے سمپلا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا ہے کہ آئین ہند، ایوان زیریں، ریاستوں کی قانون ساز اسمبلیوں، پنچایتوں اور میونسپل اداروں میں درج فہرست ذاتوں کو تناسب پر مبنی نمائندگی فراہم کرتا ہے۔تعلیمی اداروں میں داخلے  اور ریاستی حکومتوں کے تحت خدمات  کے معاملے میں ریزرویشن کی سہولت بھی آئین کے تحت درج فہرست ذاتوں کے لئے دستیاب ہے۔ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں اور ریاستی حکومتوں کے تحت،  خدمات کے معاملے میں  درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبیلوں و دیگر پسماندہ طبقات کے لئے زیزرویشن کو عام حالات میں 50 فیصد سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

م ن۔ع ن۔

31-07-2018

U-3921


(रिलीज़ आईडी: 1540806) आगंतुक पटल : 86
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , Bengali , Tamil