دیہی ترقیات کی وزارت

وزیر اعظم، 12جولائی 2018 کو ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ


قومی ،دیہی روزی مشن (این آر ایل ایم ) ،کے استفادہ کنندگان سے خطاب کریں گے

دین دیال انتودیہ یوجنا اوراین آر ایل ایم ،کو ، خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے سب سے بڑے

ادارہ جاتی پلیٹ فارم کی حیثیت حاصل
پانچ کروڑ سے زائد خواتین کو 45 لاکھ خود امدادی گروپوں میں فعال کیا گیا

Posted On: 11 JUL 2018 11:01AM by PIB Delhi

نئیدہلی،11جولائی۔وزیر اعظم جناب نریندر مودی 12 جولائی  2018   کو صبح  ساڑھے  نو   بجے  ،ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ   دین دیال انتودیہ یوجنا  -قومی  ،دیہی  روزی روٹی مشن  ( ڈی اے وائی این آر ایل ایم  )  کے  خود امدادی گروپوں  اور ڈی ڈی یو –جی کے وائی  اور آر ایس ای ٹی آئی  کے فائدہ یافتگا ن سے  راست   طور سے گفتگو کریں  گے ۔ مذکور ہ استفادہ کنندگان سے   وزیر اعظم کی یہ راست گفتگو  دوردرشن  پر نشر کی جائے گی اوراین آئی سی اسے اپنے نیٹ ورک کے ذریعہ  اس   کی  ویب کاسٹنگ کرے گا۔امید ہے کہ  اس گفتگو سے  وزیراعظم کو  خود امدادی گروپوں کے اراکین سے  ڈی اے وائی  - این آر ایل ایم   کے تحت کی ہونےو الی مختلف سرگرمیوں  کی راست واقفیت حاصل ہوسکے گی اور یہ معلوم ہوسکے گا کہ اس پروگرام میں  زندگی  پر کس طرح کے اثرات مرتب کئے ہیں ۔

اس گفتگو کے شرکا میں  شراب بندی تحریک  میں کام کرنے والے  خود امدادی گروپ    بہار کے  میز ویلیو چین ومارکیٹنگ   کے گروپ  ، چھتیس  گڑھ  کے    اینٹ بنانے والے  ،  سکھی کے  کاروباری نمائندے    اور   جھارکھنڈ  کے استفادہ کنندگان    ، مدھیہ پردیش کے سیینٹری نیپکن بنانے اور اس کا کاروبار کرنے والے   افراد  ، راجستھان      کے شمسی توانائی کے پینل  اور لیمپ  بنانے والے   اداروں کے کارکنان ،   مہاراشٹر کے  مویشی پروری کے ادارے  پشو سکھی   کے   کارکنان   اور ڈی ڈی یو – جی کے وائی کے استفادہ کنندگان   ، تامل ناڈو کے  جسمانی معذو ر افراد   کی فلاح کے کام کرنے والے  اداروں کے اراکین     ،  تلنگانہ میں  خود امدادی گروپوں کی تشکیل کے لئے   ایکسٹرنل کمیونٹی  ریسورس پرسن     ،  جمو ں وکشمیر کے  ڈیری فارمو ں   کے اراکین اور  گجرات کے  مارکیٹنگ اداروں کے اراکین شامل ہیں ۔

واضح  ہو کہ دین دیال انتودیہ یوجنا –قومی دیہی روزی روٹی مشن (ڈی اے وائی این آر ایل ایم )   کوحکومت  ہند  کی  وزارت دیہی ترقیات   کے  ایک اہم ترین پروگرام کی حیثیت حاصل ہے ۔اس پروگرام کا مقصد  دیہی  غریبی کا خاتمہ کرنا ہے ۔  مرکز کے اس سفارش کردہ  پروگرام کا مقصد  ملک کے تقریباََ  9 کروڑ کنبو ں  کو خود امدادی گروپوں میں شامل کرنا اور انہیں   ہنر مند بناکر  اور   مالیاتی وسائل  تک رسائی  حاصل کرنے   کے قابل بناکر  نیز  پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے  حقداروں کو  روزی روٹی کے پائیدار مواقع سے جوڑنا ہے ۔ توقع کی جاتی ہے کہ  دیہی  غریب خواتین   کو  اہلیت میں مسلسل اضافے کے ذریعہ  سماجی  ،معاشی  اور سیاسی طور پر اونچا اٹھانا ہے ۔

یاد رہے کہ  ڈی اے وائی این آر ایل ایم   خواتین کو بااختیار بنائے جانے کے لئے سب سے بڑاادارہ جاتی پلیٹ فارم  ہے۔اس مشن کے تحت  ملک  کی 29 ریاستوں  اور مرکز کے زیر انتظام  5 علاقوں  کے   600  اضلاع میں  پھیلے ہوئے 4884  بلاکوں میں  کام جاری ہے ۔ مئی  2018  تک       پانچ کروڑ سے  زائد خواتین کو   45 لاکھ  خود امدادی گروپوں میں سرگرم بنایا جاچکا ہے ۔ مزید برآں  2.48  لاکھ  دیہی تنظیموں  اور کلسٹر کی سطح کے  20 ہزار  وفاقوں کو بھی فروغ  دیا گیا ہے۔

اس  مشن نے  تمام ریاستوں میں  نیک نیّت    اورحساس  امدادی  ڈھانچہ  تشکیل دیا ہے  اور اب ہرریاست میں  اسٹیٹ  ریورل  لوِلی ُہڈمشن   قائم ہے ، جن میں  تربیت اور اہلیت سازی کے لئے تقریباََ  22  ہزار پیشہ ور حضرات کا م  کرتے ہیں ۔ تاہماس مشن کی عمل آوری  کی بنیاد کا پتھر  ا س پروگرام کے تحت  اختیار کیاجانے والا   برادرانہ نظریہ ہے  اور بک کیپنگ ، تربیت  ، اہلیت سازی  اور مالیاتی خدمات وغیرہ کے مرکزی خیال پر   سماجی اداروں   کو امداد  فراہم کرائے جانے کی غرض سے  1.8  لاکھ  سماجی افراد کو تربیت دے کر  مقر ر کیا گیا ہے ،جس میں کرشی سکھی  اور پشو سکھی جیسے     25 ہزارسے زائد   سماجی روزی روٹی  وسائل  سے متعلق افراد  (سی  ایل آر پی )   شامل ہیں جو  غریب کسانو ں اورڈیری مزدوروں کو  24  گھنٹے  ان کے گھر پر   امداد فراہم کراتے ہیں ۔

اس  مشن نے  ریزرو بینک آف انڈیا  (آر بی آئی  ) ،  ڈپارٹمنٹ آف فائننشیل سروسز (ڈی ایف  ایس  ) اورانڈین بینکرز ایسوسی ایشن  کی امداد سے   خودا مدادی گروپروں کے بینک کھاتے  کھلوانے کے میدان میں زبردست کا میابی حاصل کی ہے ۔گزشتہ  پانچ برس کے دوران خود امدادی  گروپوں کے  1.64  لاکھ کروڑ  بینک کھاتے  کھولے گئے ہیں  ۔ علاوہ ازیں   عدم کارکردگی  والے   بینک کھاتوں میں  2.3 فیصد کمی کے ساتھ   اس  کارکردگی میں بھی بہتری پیدا ہوئی ہے ۔

 اس مشن کے تحت  1773   خود امدادی گروپوں کے کارکنوں کو  بنکاری کے نمائندو  ں کے کام کی تربیت دی گئی ہے تاکہ   ہر  ادارے کو  برموقع  مالی امداد فراہم کرائی جاسکے  ۔ مئی  2018  تک  331.54  کروڑ روپے کی مالیت کے  سودے  مکمل  کئے جاچکے ہیں ۔

خاتون کسانوںکی آمدنی میں اضافے کی خاطر  زرعی ماحو ل دوست طریقوں کے فروغ اور  خرچ اورجوکھم میں کمی کرنے کی غرض سے  یہ مشن مہیلا کسان سشکتی کرن  پر ییوجنا  (ایم کے ایس پی )   کی عمل آوری کررہا  ہے ۔اب تک  33 لاکھ سے زیادہ خاتون کسانوں کو اس پروگرام کے تحت  امداد فراہم کرائی جاچکی ہے ۔مزید  برآں 8  لاکھ سے زائد خاتون کسانوں کو   86  ہزار سے زائد پروڈیوسر گروپوں  (پی جی  ) اور 126  پروڈیوسر  کمپنیوں  ( پی سی ) میں شامل کیا جاچکا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس مشن نے  6222  کسٹم  ہائرنگ سینٹر   /  کمیو نٹی   مینجڈ  ٹول بینکس   ملک کی مختلف ریاستوں میں قائم کئے ہیں۔یہ کسٹم ہائرنگ سینٹر  (سی ایچ سی ) چھوٹےاور غریب کسانوں کو کاشتکاری کی مشینوں اور سازوسامان  اور  سوائل ٹیسٹنگ کولڈ چین   مینجمنٹ   کی خدمات فراہم کراتے ہیں ۔

مزید برآں  یہ مشن  آجیوکا   گرامین ایکسپریس یوجنا  (اے جی ای وائی  ) پر بھی کام کررہا ہے ۔اگست  2017  میں  شروع کی جانے والی اے جی ای وائی  یوجنا کا مقصد   دوردراز واقع دیہی  علاقوں کو    سماجی نگرانی کے تحت  محفوظ اورکفایتی ٹرانسپورٹ خدمات فراہم کرانا ہے ۔اس یوجنا کے تحت اب تک ملک کی  9  ریاستوں ںمیں  449  گاڑیاں  ٹرانسپورٹ خدمات انجام دے رہی ہیں  ۔

نئی  اور قابل تجدید توانائی    کی وزارت  (ایم این آر ای  )  کے اشتراک سے  خود امدادی گروپوں کے ممبران کو  شمسی  لیمپوں کی  تقسیم کے کام کی  تربیت دی جارہی ہے ۔ اب تک 3722    خود امدادی گروپوں کے اراکین کو تربیت دی جاچکی ہے  اور 15.01  لاکھ  شمسی لیمپ تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔

ڈی اے والی  -این آر ایل ایم  کی  دو اسکیمیں  بھی ہیں ، جن کے نام ہیں  :  دین دیال  گرامین کوشلیہ یوجنا   (ڈی ڈی یو جے کے وائی ) اور ریورل سیلف امپلائیمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ  (آر ایس ای ٹی آئی  ) ہیں  ۔ان اسکیموں کے  تحت  دیہی نوجوانوں کو  باتنخواہ ملازمت   اور خودروزگاری کی سہولیات  فراہم کرانے پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے ۔ علاوہ ازیں  ڈی ڈی یو جی کے وائی  کا مقصد  غریب  دیہی نوجوانوں کو  ملازمت سے جڑی ہنر مندی  کی تربیت دینا اور انہیں  زیادہ تنخواہ والی ملازمتوں   کے شعبوں میں تقرر دینا ہے ۔جنوری  2018  تک 10.90  لاکھ  دیہی نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے اور 7.73  لاکھ دیہی نوجوانوں کو ملازمت دی جاچکی ہے ۔

علاوہ ازیں بینکو ں  اور ریاستی سرکار وں کے اشتراک سے ہر ضلع میں  آر ایس ای ٹی آئی ادارے قائم کئے گئےہیں ۔ ان کا مقصد  کم روزی روٹی کمانے والے دیہی نوجوانوں کو  معاشی سرگرمیوں میں شامل کرنا ہے ۔ مارچ  2018  تک  589   آر ایس ای ٹی آئی اداروں نے  ملک کے  مختلف علاقوں میں کام کرنا شروع کردیا تھا ۔ مجموعی  طور سے  27.60  لاکھ دیہی نوجوانوں کو تربیت دی جاچکی ہے اور  18.87  لاکھ  دیہی نوجوانوں کو   ملازمت  بھی حاصل ہوچکی ہے ۔ اس  پلیٹ فارم  کے ذریعہ سماجی اداروں سے   دیگر سرکار ی اسکیموں کی رابطہ کاری   قائم کی جاچکی ہے ،جس  کا مقصد   ان اسکیموں کی عمل آوری میں بہتری  پیدا کرنا ہے  ۔مثال کے طور پر راجستھان سرکار نے  کلسٹر لیول فیڈریشن  (سی ایل ایف ) کو  ایم جی این آر ای جی اے   اسکیم  کی  عمل آوری کی نوڈل ایجنسی معین کیا ہے ۔ مزید برآں متعدد ریاستوں میں سوچھ بھارت مشن  (ایس بی ایم  ) اور نیشنل نیوٹریشن مشن  وغیرہ کی عمل  آوری میں تیز رفتاری  پیداکرنے کی غرض سے متعلقہ دعوے داروں نے سماجی اداروں کی خدمات   بھی حاصل کرلی ہیں ۔

۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰

م ن ۔س ش ۔رم

U-3550



(Release ID: 1538318) Visitor Counter : 82