پارلیمانی امور کی وزارت

پارلیمنٹ کا 2018 کا مانسون اجلاس18 جولائی سے شروع ہوگا

Posted On: 25 JUN 2018 2:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی،25 جون 2018؍پارلیمنٹ کا 2018 کا مانسون اجلاس 18 جولائی سے 10 اگست تک چلے گا۔کیمیاوی اشیاء اور کیمیاوی کھادنیز پارلیمانی امو رکے مرکزی وزیر جناب اننت کمار نے آج یہاں یہ اطلاع دی ہے۔وہ پارلیمانی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے افراد سے بات چیت کررہے تھے۔ میٹنگ کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ جناب راجناتھ سنگھ نے کی۔

جناب اننت کمار نے بتایا کہ اجلاس کے کام کے 18 دن ہوں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے اپیل کی کہ وہ اس اجلاس کو مفید بنانے کے لئے حکومت کے ساتھ تعمیری تعاون کریں۔ قانون سازی کے کام میں ان 6 آرڈینینسوں کو قانونی شکل دینا شمال ہے، جو 2018 کے مانسون اجلاس سے پہلے اور پچھلے اجلاس کے دوران جاری کئے گئے۔

جناب اننت کمار نے بتایا کہ پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں غورو خوض اور منظوری کے لئے جو دیگر بل پیش کئے جائیں گے، ان میں آئینی (123ویں ترمیم) بل 2017،  مسلم خواتین (شادی کے متعلق حقوق کا تحفظ) بل 2017، مخنس افراد(حقوق کا تحفظ)بل 2016، نیشنل میڈیکل کمیشن بل 2017، مفت اور لازمی تعلیم کے بچوں کے حقوق(دوسری ترمیم)بل 2017 شامل ہے۔

جناب اننت کمار نے یہ بھی بتایا کہ راجیہ سبھا کے ڈپٹی چیئر مین کا انتخاب بھی اجلاس کے دوران ہوگا، کیونکہ جناب پی جے کورین کے عہدے کی مدت اس مہینے ختم ہورہی ہے۔

 

U: 3272



(Release ID: 1536487) Visitor Counter : 73