محنت اور روزگار کی وزارت
سرکار نے، ملازمتوں سے متعلق، اعدادوشمار کے اجرأ میں، مزید شفافیت کے لئے اقدامات کئے
Posted On:
11 JUN 2018 5:31PM by PIB Delhi
نئیدہلی،12جون ۔سرکار نے ماضی قریب میں اعداد وشمار کے اجرا میں مزید شفافیت پیداکرنے کی غرض سے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ ا س سے ان امور پر ایک باقاعدہ تناظر پیدا ہوسکے گا تاکہ صارفین اور عوام الناس ان اندازہ کاریوں کی تیاری کے عمل سے واقف ہوسکیں ۔
لیبر بیورو ملازمتوں کے منظر نامے پر دو بڑے جائزوں کا اہتمام کرتا ہے ۔ ان میں سے پہلا ہے : اینول امپلائمنٹ -اَن امپلائمنٹ سروے (ای یو ایس ) اوردوسرا ہے : کوارٹرلی امپلائمنٹ سروے ۔ لیبر بیورو اب تک پانچ اینول امپلائمنٹ –اَن امپلائمنٹ سرویز ( ملازمت ۔ بےروزگاری جائزہ ) کا اہتمام کرچکاہے ۔ان پانچوں جائزوں کی رپورٹیں بھی جاری کی جاچکی ہیں۔چھٹے اینول امپلائمنٹ - ان امپلائمنٹ سروے (17-2016) کا ّزمینی کام مکمل کیا جاچکا ہے اور ڈاٹا انٹری ویلی ڈیشن کا کام جاری ہے ۔ چھٹا سالانہ ای یو ایس جائزہ ستمبر 2018 تک مکمل کرلیا جائے گا۔ نیتی آیوگ کے سابق وائس چیئر مین ڈاکٹر اروند پناگریا کی سربراہی میں ، ملازمت پر تشکیل دی جانے والی ٹاسک فورس کی سفارشوں پر بے روزگاری جائزے کی جگہ پریوڈک لیبر فورس سروے یعنی وقفے وقفےسے لیبر فورس کا جائزہ ، اسٹیٹسٹکس اینڈ پروگرام امپلی مینٹیشن کی وزارت (ایم او ایس پی آئی ) کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔ اس پریوڈک لیبر فورس سروے میں ، دیہی شعبے میں ملازمت - بے روزگار ی پر سالانہ اعدادوشمار شامل ہوں گے بلکہ بڑے نمونے کی ضخامت پر مبنی شہری شعبے میں ملازمت - بے روزگاری کے اعدادوشمار بھی شامل ہوں گے ،لہٰذا مماثل اے ای یو ایس کے اعدادوشمار قابل موازنہ ہوں گے ۔
کوارٹرلی امپلائمنٹ سروے ( سہ ماہی ملازمت جائزہ ) کاروبارپر مبنی جائزہ ہے ، جو دس یا اس سے زائد ملازمین والے اداروں کے لئے یکے بعد دیگرے آنے والی سہ ماہیوں میں ملازمت کی صورتحال میں اقدامات کرنا ہے ۔کوارٹرلی امپلائمنٹ سروے (کیو ای ایس ) میں متعدد مجبوریاں بھی شامل ہیں۔ جن میں (1) جنوری 2013 - اپریل 2014 تک کی مدت کے دوران چھٹی معاشی مردم شماری کے کاروباریت پر مبنی اعداد وشمار شامل ہیں ۔ اس لئے ا س میں اُن نئی اکائیو ں کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔(2) دس ملازمین والے کاروباری ادارے کو شامل کیا گیا ہے۔ لیکن دس سے کم ملازمین والے اداروں میں ملازمت کی صورتحال کو شامل نہیں کیا گیا ہے ۔اس کے نتیجے میں یہ کیوای ایس جائزہ تقریباَ 47کروڑ نفوس پرمشتمل افرادی طاقت کے تقریباََ َ 2.40 کروڑ ملازمین کی ملازمت کی صورتحال پیش کرتا ہے ۔
اس لئے سرکار نے سابق چیف اسٹیٹس شئین ( سابق اعلیٰ ماہر شماریات ) پروفیسر ٹی سی اے اننت کی سربراہی میں ایک ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی ہے ، جو مذکورہ بالا پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور جلد از جلد اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔
امپلائیز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او ) محنت و ملازمت کی مرکزی وزارت کے تحت کام کرنے والا قانونی ادارہ ہے ۔اس ادارے نے ماہانہ بنیاد پر تنخواہوں کے اعداد وشمار پیش کرنے شروع کردئے ہیں۔ پردھان منتری روزگار پروستاہن یوجنا (پی ایم آر پی وائی )کے تحت 58400 اداروں کے 46.36 لاکھ ملازمین کا اندارج پی ایم آر پی وائی میں کیا جاچکا ہے ، جس پر 855 کروڑروپے خرچ کئےجاچکے ہیں ۔
۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰۰
م ن ۔س ش ۔رم
U-3051
(Release ID: 1535103)
Visitor Counter : 96