وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے نظرثانی شدہ انکم ٹیکس انفارمینٹس ریوارڈ اسکیم، 2018 جاری

Posted On: 01 JUN 2018 1:09PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔01؍جون۔کالے دھن کو اُجاگر کرنے اور ٹیکس چوری کے معاملات میں کمی لانے کے لئے انکم ٹیکس محکمہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں میں  عوام کی شراکت داری حاصل کرنے کے مقصد انکم ٹیکس محکمہ نے ’’انکم ٹیکس انفارمینٹس ریوارڈ اسکیم، 2018‘‘ جاری کیا ہے۔ اس نئی اسکیم سے  اس سے پہلے 2007 میں جاری ریوارڈ اسکیم مسترد ہوگئی ہے۔

نظرثانی شدہ اسکیم کے تحت ہندوستان میں آمدنی یا اثاثوں  پربہت زیادہ ٹیکس چوری کے بارے میں جو کہ انکم ٹیکس ایکٹ 1961 کے تحت کارروائی کئے جانے کے لائق ہے، کے سلسلے میں انکم ٹیکس محکمہ  میں انویسٹی گیشن ڈائریکٹوریٹ کے متعینہ افسران کو طے شدہ انداز میں خصوصی معلومات دینے والے شخص کو 50 لاکھ روپئے کا انعام دیا جاسکتا ہے۔  مزید برآں حکومت ہند نے اس سے پہلے کالا دھن (غیراعلان شدہ بیرونی آمدنی اور اثاثے ) اور ٹیکس ایکٹ ، 2015 کے نفاذ کو متعارف  کرایا تھا تاکہ وہ لوگوں کے ذریعے بیرونی ملکوں میں جمع کیے گئے خصوصی اثاثوں  اور آمدنی کے بارے میں جانچ کرسکےجن پر بھارت میں ٹیکس عائد ہوتی ہے اور حکومت اس پر ٹیکس وصول کرسکے اور جرمانہ اور قانونی چارہ جوئی جیسی دیگر کارروائیا ں کرے۔  کالے دھن (غیر اعلان شدہ بیرونی آمدنی اور اثاثوں ) اور ٹیکس ایکٹ 2015 کے نفاذ  کے تحت کارروائی کرنے کے لائق  اس طرح کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں معلومات دینے والے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے نئی ریوارڈ اسکیم  میں پانچ کروڑ  ریوارڈ شروع کیا گیا  ہے۔ انعام کی مقدار زیادہ رکھی گئی ہے تاکہ بیرونی ملکوں میں ممکنہ ذرائع کو اپنی طرف راغب کیا جاسکے۔ اس اسکیم کے تحت  بیرون ملکوں میں جمع آمدنی اور اثاثوں پر ٹیکس چوری کے بارے میں طے شدہ انداز میں خصوصی معلومات دینے والے شخص کو انعام دیا جاسکتا ہے۔

اس اسکیم کے تحت معلومات  طے شدہ انداز میں ڈائرکٹر جنرل آف انکم ٹیکس (انویسٹی گیشن) کو دی جائےگی یا اس افسر کو معلومات دی جائے گی جسے وہ اپنی طرف سے اختیار دے دے۔ اس اسکیم کے تحت غیرملکی بھی ریوارڈ  کے مستحق ہوں گے۔ معلومات دینے والے لوگوں کی شناخت کو خفیہ رکھا جائیگا اور سختی کے ساتھ رازداری برقرار رکھی جائے گی۔

نظرثانی شدہ ریوارڈ اسکیم کی تفصیلات انکم ٹیکس انفارمینٹس ریوارڈ اسکیم ، 2018 میں دستیاب ہیں جس کی نقل انکم ٹیکس کے دفاتر اور انکم ٹیکس محکمہ کی سرکاری ویب سائٹ www.incometexindia.gov.in  پر موجود ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

م ن۔ ن ا ۔ع ن

U-2883


(Release ID: 1534094) Visitor Counter : 159
Read this release in: English , Tamil , Malayalam