ریلوے کی وزارت

کُشی نگر حادثے کے سلسلے میں ریلوے کے وزیر کا بیان


کُشی نگر متاثرین کو وزارت ریلوے کی جانب سے یکمشت امداد فراہم کرنے کااعلان

Posted On: 26 APR 2018 11:53AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔26؍اپریل۔تمکھوئی روڈ اور دودھئی اسٹیشنوں کے مابین ایک غیر انسانی عملے والی لیول کراسنگ (یو ایم ایل سی) پر 26 اپریل 2018 کو صبح 06:45 بجے ایک بدبختانہ حادثے کی اطلاع ملی۔ اس حادثے میں 13 اسکولی بچے ہلاک ہوگئے اور سات مجروح بچوں کو پڈرونا سول اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کی انتظامی جانچ کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وزیر ریلوے اور کوئلہ ،جناب پیوش گوئل نے کُشی نگر حادثے کے سلسلے میں جو بیان دیا ہے اس کا متن درج ذیل ہے:

’’کُشی نگر اترپردیش میں ایک غیرانسانی عملے والی لیول کراسنگ (یو ایم ایل سی) پر رونما ہوئے حادثے میں نو عمر اسکولی بچوں کے جانی اتلاف سے مجھے ازحد صدمہ اور تکلیف پہنچی ہے۔ اس حادثے میں ہلاک ہوئے بچوں کے کنبوں کے ساتھ میری پوری ہمدردیاں شامل ہیں اور میں اس حادثے میں زخمی بچوں کی سرعت سے شفایاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

وزارت ریلوے ہر ایک ہلاک ہونے والے بچے کے قریبی عزیز کو دو لاکھ روپئے یکمشت امداد اور حادثے میں سنگین طور پر زخمی ہونے والے بچوں کیلئے ایک لاکھ روپئے اور معمولی چوٹیں لگنے والے بچوں کیلئے پچاس ہزار روپئے کی یکمشت امداد کا اعلان کرتی ہے۔

میں نے اس حادثے کی سینئر سطح کی انکوائری کے احکامات جاری کیے ہیں۔

ہم اس بات کیلئے عہد بند ہیں کہ مستقبل میں ایسے حادثات کی روک تھام کیلئے، تمام ممکنہ اقدامات عمل میں لائیں گے۔ ‘‘

کُشی نگر حادثے کیلئے ہیلپ لائن کے نمبرات درج ذیل ہیں۔

  1. کمرشیل کنٹرول وارانسی- 05422224742
  2. اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ/سیوان- 09771443944
  3. اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ/کپتان گنج- 9559715398
  4. اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ/ دیوریا صدر- 9794843924
  5. اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ /پڈرونا- 9838784742

 

 

م ن۔ ۔ ع ن۔

U- 2301



(Release ID: 1530377) Visitor Counter : 61