کامرس اور صنعت کی وزارتہ

سریش پربھو، ای-کامرس سے متعلق قومی پالیسی کے فریم ورک کے تھنک ٹینک کی پہلی میٹنگ کی صدارت کریں گے

Posted On: 23 APR 2018 4:05PM by PIB Delhi

نئی دہلی؍23 اپریل2018،صنعت و تجارت اور شہری ہوابازی کے وزیر جناب سریش پربھو 24 اپریل 2018ء کو ای-کامرس کی قومی پالیسی کے فریم ورک سے متعلق تھنک ٹینک کی پہلی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔میٹنگ میں حکومت ہند کی وزارتوں ؍ محکموں کے اعلیٰ افسران جو ای-کامرس کے مختلف پہلوؤں سے تعلق رکھتے ہیں، صنعتی اداروں،ای-کامرس کی کمپنیوں، ٹیلی مواصولات سے متعلق کمپنیاں اور آئی ٹی کمپنیوں کے اعلیٰ سطحی نمائندے، ریزرو بینک آ ف انڈیا اور آزاد ماہرین کو میٹنگ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

محکمہ کامرس کے ذریعے حال ہی میں ای-کامرس کی قومی پالیسی کے لئے فریم ورک سے متعلق ایک تھنک ٹینک قائم کیا گیا ہے۔ یہ تھنک ٹینک پالیسی سازی کے لئے سفارشات کی غرض سے ہمہ جہت اور فیکٹ پر مبنی مذاکرت کے لئے ایک قابل اعتماد فورم فراہم کرے گا، تاکہ ملک مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے خود کو تیار کرسکے اور ان چیلنجوں کا مقابلہ کرے ، جو ڈجیٹل معیشت کی ترقی کی اگلی لہر کے دوران پیدا ہوں گے۔

ای –کامرس کی قومی پالیسی کے لئے فریم ورک سے متعلق تھنک ٹینک ، ای-کامرس سے متعلق ایک جامع اور بامعنی قومی پالیسی کے لئے سفارشات تیار کرنے کی غرض سے ڈجیٹل اکانومی میں متصادم چیلنجوں پر غور و خوض کرے گا۔ تھنک ٹینک کے ذریعے زیر غور آنے والے موضوعات ای-کامرس اور ڈجیٹل اکانومی کے درج ذیل پہلو :ظاہری اور ڈجیٹل بنیادی ڈھانچہ، ریگولیٹری  نظام ، ٹیکس کاری کی پالیسی ،ڈاٹا کا فلو، سرور کا جائے وقوع، حقوق املاک دانشوراں ، راست غیر ملکی سرمایہ کاری(ایف ڈی آئی)، ٹیکنالوجی کی منتقلی، صنعتی اداروں میں رکاوٹیں دور کرنا، ہنرمندی کے فروغ اور تجارت سے متعلق پہلوؤں پر غور کرنے کی ضرورت، شامل ہوں گے۔عالمی ادارہ تجارت (ڈبلیو ٹی او)میں ای-کامرس سے متعلق پیش رفت اور مسائل کے حل سے متعلق مناسب قومی پالیسی وضع کرنا، کانفرنس میں تھنک ٹینک کے زیر غور اہم دوسرے موضوعات ہوں گے۔

تھنک ٹینک ڈجیٹل معیشت میں صنعت کاری کے فروغ سے متعلق دوسرے متبادل تلاش کریں گے۔ یہ ای-کامرس میں  روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور گھریلو کمپنیوں کو فروغ دینے کے لئے مخصوص پالیسی اقدامات کی شناخت کریں گے۔

24 اپریل 2018ء کو ای-کامرس کی قومی پالیسی کے فریم ورک سے متعلق تھنک ٹینک کی منعقد ہونے والی پہلی میٹنگ میں کم و بیش 50 تنظیموں کے نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔

 

م ن۔ش س۔ن ع

U: 2266



(Release ID: 1529946) Visitor Counter : 82


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam